واجب ہے، نیز رشتہ داروں ا ورغیررشتہ داروں کو اس کی حرمت کا قائل بنانا بھی واجب ہے۔ کسی کے رشتے دار یا اہل شہر اس فعل کے عادی کیوں نہ ہوں پھر بھی اس کے لیے یہ فعل جائز نہیں ہے۔ بلکہ اس کی نکیر کرنا اور معاشرہ کو اس سے بچنے کی تلقین کرنا واجب ہے۔ عورتوں سے سلام کرتے وقت مصافحہ کرنے یابوسہ دینے کے بجائے کلام استعمال کرنا کافی ہے۔
جماع کی خواہش کم کرنے کے لیے دواؤں کااستعمال
سوال:....کیا کسی شخص کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ جماع کی خواہش کم کرنے کے لیے کچھ دواؤں کا استعمال کرے؟
جواب:....ایسی دوائیں جن سے خواہشاتِ نفسانی تو دب جاتی ہیں بالکلیہ ختم نہیں ہوتیں تو ان کا استعمال کرنا جائز ہے چونکہ اس میں ظاہری مصلحت پائی جاتی ہے۔
رضاعی بہن سے شادی کرنے کا حکم
سوال:....میں ایک نوجوان ہوں، میں نے اپنے ماموں کی بڑی لڑکی کے ساتھ دودھ پیاہے، بعد میں اس کی دوسری بہنیں پیداہوئیں، بڑی بہن کی شادی ہو چکی ہے۔ کیا میرے یا میرے کسی بھائی کے لیے اس کی بہنوں میں سے کسی کا ہاتھ مانگنا جائز ہے؟
جواب:....اگر آپ نے اپنے ماموں کی بیوی سے ابتدائی دوسالوں میں پانچ رضعت یا اس سے زائد دودھ پیا ہے تو آپ کی تمام ماموں زاد بہنیں آپ کی بہن ہو ں گی۔ اب ان میں سے کسی کے ساتھ شادی کرنا آپ کے لیے جائز نہیں رہا؛ البتہ آپ کے بھائیوں نے آپ کی ممانی سے دودھ نہیں پیاہے، لہٰذا ان کے لیے ماموں کی بیٹیوں سے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ بشرطیکہ ان کے درمیان رضاعت نہیں ہو۔ ماموں کی بیوی سے آپ کا دودھ پینا آپ ہی تک محدود ہے، اس لیے آپ کے بھائیوں کے لیے ماموں زاد بہنیں حرام نہیں ہوں گی۔ واللّٰہ ولی التوفیق
اخبارات کو دسترخوان کے لیے استعمال کرنے کا حکم
سوال:....کیا کھانا کھا نے کے لیے دسترخوان کی طرح اخبار کو استعمال کرنا جائز ہے،
|