تم مسجد آؤ۔‘‘
غور کیجیے یہ اندھے اور بے سہاراہیں اس کے باوجود ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں نماز پڑھنے کا حکم دے رہے ہیں تو ایسا شخص جو بینا اور غیر معذورہے اسے بدرجہ اولیٰ مسجد میں آنا چاہیے۔ خلاصہ یہ کہ مومن پر مسجد میں نماز پڑھنا واجب ہے، اس کے لیے مسجد قریب ہونے کے بادجود سستی کرنا اور گھر میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔
رمضان کے دن میں انجکشن لگوانا
سوال:....روزہ دار کے لیے رگ اور پٹھوں میں انجکشن لگوا نے کا کیا حکم ہے، نیز ان دونوں قسم کے انجکشن میں کیا فرق ہے؟
جواب:....صحیح بات یہ ہے کہ رَگ اور پٹھوں میں انجکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے؛ البتہ غذائی انجکشن سے روزہ ٹوٹ جاتاہے۔ اسی طرح چیک اَپ کے لیے خون نکلوانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، کیونکہ انجکشن کی شکل پچھنا لگوانے کی نہیں ہے، ہاں پچھنا لگوانے سے علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق پچھنا لگوانے والے اور لگانے والے دونوں کاروزہ ٹوٹ جاتا ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے:’’ پچھنا لگانے والے اور لگوانے والے نے روزہ توڑ دیا۔‘‘
روزہ دار کے لیے ڈروپ(Drop)کا استعمال کرنا
سوال:....میں نے روزے کی حالت میں آنکھ میں دواڈال لی، پہلے مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، بعد میں مجھے اس کی واقفیت آپ کے ایک درس میں شرکت سے ہوئی لیکن میں نے بھول کر وہ قطرہ ڈالا جو بلغم تک پہنچ گیا۔ اس کا احساس مجھے اس وقت ہوا جب میں نے اپنے منہ میں کچھ تلخی محسوس کی۔ اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
جواب:....علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق آنکھ میں دوا ڈالنے اور سرمہ لگا نے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔ اور اہل علم کی یہ رائے ہے کہ اگر ان قطروں کا ذائقہ حلق میں محسوس
|