Maktaba Wahhabi

369 - 400
ذبیحہ اسی مذبح کا ہے جو غیر اسلامی طریقے پر جانور ذبح کرتا ہے۔ اس لیے کہ اشیاء کی اصل اباحت اور درستگی ہے تا آنکہ ایسی چیز کا علم ہو جائے جو اس کے بر خلاف حکم کا تقاضا کرتی ہو۔ بطور زینت پرندوں کو پنجروں میں بند رکھنے کا حکم سوال:....زینت وآرائش اور اس قسم کے دوسرے مقاصد کے لیے پرندوں کو پنجروں میں بند رکھنے کا کیا حکم ہے؟ جواب:....اگر پرندوں کے ساتھ بہتر سلوک کیا جائے اور ان کے کھانے پینے میں کوئی کمی نہ ہو تو میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ دوسروں کے خون سے علاج کرانے کا حکم سوال:....دوسرے کا خون لے کر علاج کرانے کا کیا حکم ہے؟ جواب:....جب دوسرے کے خون کی ضرورت آن پڑے تو ڈاکٹر کی نگرانی اور اس کی اس رپورٹ کے بعد کہ خون دینے والے کو کوئی نقصان نہ ہو گا ایک بھائی کا اپنا خون دے کر دوسرے کی مدد کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔کیونکہ ارشاد باری ہے: ﴿وَقَدْ فَصَّلَ لَکُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَیْکُمْ اِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ اِلَیْہِ﴾ (الأنعام:119) ’’اللہ تعالیٰ نے جو کچھ تم پر حرام کیا ہے اس کی تفصیل بیان کر دیاہے الایہ کہ تم کسی کام کے کرنے پر مجبور ہو جاؤ۔‘‘ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادہے: ’’مسلما ن بھائی بھائی ہیں نہ تو کوئی کسی پر ظلم کرتا ہے نہ دشمن کے حوالے کرتا ہے۔ جو کوئی اپنے بھائی کی حاجت روائی میں رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی حاجت پوری کرتا ہے۔‘‘ (متفق علیہ) اس معنی کی اور بھی بہت سی حدیثیں ہیں۔
Flag Counter