Maktaba Wahhabi

290 - 400
میرے شیخ، میرے مرشد امام عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ (از :....مولانا محمد لقمان سلفی[1]) مؤرخہ 27 محرم الحرام 1420 ہجری بروز جمعرات بوقت صبح جب میرے شیخ رحمہ اللہ دنیا سے رخصت ہوئے، اس دن اور اس صبح کی آمد سے میں پہلے ہی ڈررہا تھا، جب بھی آپ سے ملاقات ہوتی اور دیکھتا کہ آپ کی صحت بتدریج گرتی جارہی ہے تو دل پر حزن والم کا سایہ پڑجاتا اور دل ودماغ پر ایک خوف طاری ہوجاتا، چنانچہ ویسا ہی ہوا کہ ان کی وفات نے میرے وجود کو ہلا دیا اور میرے دل ودماغ میں ایسی طغیانی لاد ی جو نہ جانے کب تھمے گی، اللہ تعالیٰ میرے شیخ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب کرے اور ہمارے حال پر رحم کرے۔ اس دن بھی عادت کے مطابق فجر کی نماز کے بعد تقریباً ساڑھے سات بجے تک میں
Flag Counter