Maktaba Wahhabi

329 - 400
صدر فلسطین یاسر عرفات: شیخ رحمہ اللہ کا شمار ان چند شخصیات میں کیاجاتا تھا جو دینی اور فقہی میدان میں مینار کی حیثیت رکھتی ہیں، شیخ کی وفات سے سارا عالم اسلام ایک متبحر عالم دین اور ہمدرد وشفیق راہنما سے محروم ہوگیا، شیخ رحمہ اللہ تقویٰ وپرہیز گاری کی ایک نادر مثال تھے۔ صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ: ہم اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے فیصلے پر راضی ہیں، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون، بہر حال امت مسلمہ ایک ایسے علامۃ العصر سے محروم ہو چکی ہے جس نے اپنی ساری زندگی دین اسلام اور امت مسلمہ کی خدمت کے لیے وقف کی ہوئی تھی جو آخری لمحے تک اپنے خالق کا بندہ بنا رہا اور ولا تموتن الا وانتم مسلمون کی مثال پیش کر گیا۔ صدر انڈونیشیا، یوسف حبیبی: شیخ کی وفات سے ساری دنیا کے مسلمان ایک وسیع علم رکھنے والے عالم دین اور شفیق اور ہمدرد باپ اور غمگسار بھائی سے محروم ہوگئی جس نے اپنی ساری زندگی دین کی دعوت وتبلیغ میں گزاردی۔ شیخ محمد صفوت نور الدین، رئیس انصار السنہ المحمدیہ، مصر: شیخ رحمہ اللہ نے اپنی ساری زندگی اسلامی دعوت کی خدمت میں گزاردی اور اس میں آپ ساری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک ایسے باپ اور بھائی کی حیثیت میں رہے جو اپنی زبان، اپنے دل، اپنے ہاتھ اور اپنے مال سے شفقت اور مہر بانی کرتا رہا، آپ ایک تیز رفتار قلم اور دینے والے ہاتھ کے مالک بھی تھے اور پہلی تین صدیوں کے گزرے ہوئے سلف صالحین کی ایک زندہ مثال آپ نے پیش کی جو مسلمانوں کی مشکلات میں ان کے ساتھ تعاون اور تعاطف کا رویہ اختیار کر تا ہے۔ ڈاکٹر تہامی راجی، پروفیسر محمد الخامس یونیورسٹی، مراکش: شیح بن باز نے دور حاضر میں مسلمانوں کے اندر پائی جانے والی غیر اسلامی عادتوں،
Flag Counter