Maktaba Wahhabi

367 - 400
والدہ دین دار نہ ہو اور مخطوبہ دین دار اورتقویٰ والی ہو، اگر بات ایسی ہی ہو جیسا کہ ہم نے بیان کیا ہے تو پھر اس معاملہ میں آپ پر والدہ کی اطاعت لازم نہیں ہے۔ اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (( اِنَّمَا الطَّاعَۃُ فِی الْمَعْرُوْفِ۔)) ’’اطاعت صرف نیک کاموں میں ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کو ایسے کام کرنے کی توفیق دے جس سے وہ راضی ہو، نیز جوچیز آپ کے حق میں مفید ہو اور آپ کے دین ودنیا کے لیے کار آمدہو اسے آپ کے لیے آسان بنادے۔ اجرت پر قرآن کریم پڑھنے کا حکم سوال: ....اجرت پرلوگوں کے لیے قرآن کریم پڑ ھنے کا کیا حکم ہے؟ جواب سے نوازیئے اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ جواب:....اگر لوگوں کو قرآن کریم کی تعلیم دینا اور اسے یاد کرانا مقصود ہو تو علما کے دواقوال میں صحیح تر قول کے مطابق اجرت لینے میں کو ئی حرج نہیں ہے۔ اس کی دلیل وہ صحیح حدیث ہے جس میں ڈسے گئے شخص کے لیے اجرت کی شرط کے ساتھ قرآن پڑھنے کا ذکر آیاہے۔ نیز اسی حدیث میں آپ کا یہ فرمان بھی ہے: ’’جن چیزوں میں تم اجرت لینے کے زیادہ مستحق ہو وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے۔‘‘ (بخاری) اور اگر قراء تِ قرآن کا مقصد تقریبات وغیرہ میں فقط اس کی تلاوت ہو تو اس پر اجرت لینا جائز نہیں۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ اس کی حرمت کے بارے میں اہل علم کے مابین اختلاف کا مجھے پتہ نہیں ہے۔ ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنے کا حکم سوال: ....ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنے کا کیا حکم ہے؟
Flag Counter