امام عصر کی ہمہ جہتی خدمات اورعظیم خوبیاں
(از:....مولانا عبد المعید سلفی مدنی[1])
امام ابن بازاورامام البانی کاجب نام آتاہے توفوراً ذہن اس طرف جاتا ہے کہ دونوں آیتان من آیات اللہ تھے اورفرمان رسول (لَا تَزَالُ طَائِفَۃٌ مِنْ اُمَّتِیْ....)کی مکمل تصویر اوراس کے صحیح مصداق اوراس سچائی کی دلیل کہ طائفہ منصورہ قیامت تک سروسبز شاداب رہے گا، اعداء اسلام کی دشمنی سے وہ کمھلانہیں سکتا۔نہ حاسد سے کسی طرح کانقصان پہنچاسکتے ہیں۔
امام ابن باز کو اللہ تعالیٰ نے اسلام کی سچائی کی دلیل بنادیا تھا۔ اوراوصاف انسانی کا بہترین مرقع۔ انسانی کے خصائص وکمالات اوراخلاق حسنہ کا جوسچا تصور انسان کے پاس ہے اورجس کا خواب ہمیشہ لوگوں نے دیکھا ہے اورچاہا ہے کہ وہ بنی آدم کو حاصل ہوجائیں اورپھر ایک مثالی فرد اور ایک مثالی معاشرہ بن جائے اس کی زندہ تصویر اگرکسی کو دیکھنی ہو توامام ابن باز کو دیکھ لے۔
چشم فلک نے برسہا برس کے بعدایساانسان دیکھا ہوگا او رسورج کی شعاعیں زمانے
|