جواب: ....اشارہ سے سلام کرنا جائز نہیں ہے، سلام کے بارے میں سنت یہ ہے کہ سلام کرنے اور جواب دینے میں زبان استعمال کی جائے۔ اشارہ سے سلام کرنا اس وجہ سے جائز نہیں کہ اس میں کافروں کی مشابہت کے ساتھ اللہ کے بیان کردہ طریقے کی مخالفت ہوتی ہے۔
تاہم اگر کوئی دور ہو نے کی بنا پر زبان سے سلام کرنے کے ساتھ ہاتھ کا بھی اشارہ کردے تاکہ یہ سمجھ سکے کہ اسے سلام کیا جارہا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیوں کہ اس قسم کی روایتیں ملتی ہیں، اور اگر کوئی مسلمان نماز میں مشغول ہو تو اشارہ کے ذریعہ سے سلام کا جواب دے سکتا ہے، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح سنت سے ثابت ہے۔
یہودی ومسیحی ممالک سے درآمد گوشت کا حکم
سوال: ....باہر ممالک سے درآمد گوشت اور فریز کی ہوئی مرغیوں کو جن کے مذبوح ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہو تا بعض علما خرید نے کی اجازت نہیں دیتے، آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب:....اگر یہ گوشت یہودی ومسیحی ممالک سے درآمد کیے گئے ہیں تو ان کا کھانا حلال ہے الا یہ کہ اس کے حرام ہو نے کی کوئی دلیل واضح ہو جائے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ ٰکاارشادہے:
﴿اَلْیَوْمَ اُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبٰتُ وَ طَعَامُ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ حِلٌّ لَّکُمْ وَ طَعَامُکُمْ حِلٌّ لَّہُمْ﴾ (المائدۃ:5)
’’آج تمہارے لیے ساری پاک چیزیں حلال کردی گئی ہیں، اہل کتاب کا کھانا تمہارے لیے حلال ہے اورتمہارا کھانا ان کے لیے۔‘‘
اہل کتاب کے بعض ممالک میں ایسے ’’مذابح‘‘(ذبیحہ خانوں )کے پائے جانے سے جہاں غیراسلامی طریقے پر جانور ذبح کیے جاتے ہیں،اہل کتاب کے ملکوں سے درآمد ذبیحے کو حرام قرار دینا اس وقت تک مناسب نہیں ہے جب تک اس بات کی معرفت نہ ہو کہ فلاں
|