Maktaba Wahhabi

252 - 400
(۷) تفسیر ابن کثیر (۸) سنن الدارمی (۹) صحیح ابن حبان (۱۰) مؤطا امام مالک (۱۱) بلوغ المرام (۱۲) اصول الاحکام (۱۳) ریاض الصالحین (۱۴) سنن الکبری نسائی (۱۵) الددرالسنیۃ (۱۶) منتقی الأخبار (۱۷) الفرائض (۱۸) زاد المعاد (۱۸) النخبہ (۲۰) الرحبیہ (۲۱) اغاثۃ اللہفان (۲۲) الحمویہ (۲۳) نخبہ الفکر (۲۴) الاستقامہ (۲۵) جلاء الافہام (۲۶) الصارم المسلول علی شاتم الرسول (۲۷) فتاوی شیخ الاسلام ابن تیمیہ (۳۸) منارالسبیل مع ارواء الغلیل شیخ علیہ الرحمہ نے ہرکام میں سلف صالحین کا تتبع کیا۔ اورساری دنیا کے مسلمانوں کے لیے روشن دلیل بن گئے کہ سلفیت یا منہج سلف کے اندر کتنی برکت ہے اورتمام مخالفتوں کے باوجود اسے کامیابی ضرور ملتی ہے۔ انہوں نے تقلید کی روش کو بالکل رد کردیا تھا اورکہا کرتے تھے تقلید علم نہیں ہے۔ ابھی تک ان کے مواقف منہج اعمال اورنشاطات اوران کے اثرات اورنتائج کا صحیح اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔ ان کی کوششوں سے کتاب سنت کی دعوت کوقبول عام ملا ہے اورساری دنیا میں ان کے طرز عمل پرچل کراتنا کارخیرہوا کہ اس سے پہلے سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔ شیخ نے خرج میں منصب قضا پرفائز ہونے کے بعد طلباء کی تدریس کا، ان کے لیے رہائش کا اورماہانہ وظیفے کا تعمیر مساجد اورکفالت طلاب کا جو سلسلہ شروع کیا بعدمیں چل کر وہی ملک اوربیرون ملک لوگوں کے لیے نمونہ بن گیا۔
Flag Counter