Maktaba Wahhabi

251 - 400
دروس شیخ کا معمول تھا کہ ہمیشہ عصرمغرب عشاء اورفجر کے بعددروس کا اہتمام کرتے اور وقت وبرنامج کے مطابق دروس مختصر ومطول ومنظم ہوا کرتے تھے۔ان دروس کا حجم اوراس کی افادیت ازحد تھی اوران دروس سے بے شمار لوگوں نے استفادہ کیا۔ تویہ سب دروس ہمیشہ بالالتزام جاری رہے۔ اگران دروس کے کیسٹ تیار ہوتے اور ہزاروں کیسٹوں پر آتے۔ ان دروس میں آخرحیات میں حاضری چار پانچ سوتک پہنچ جاتی تھی۔ شیخ کے دروس خرج مکہ مدینہ طائف ریاض ہرجگہ جاری رہے۔ شیخ نے تدریس کاکام کیا اورمستقلاً معلمی کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔شیخ نے 1373 تا1381 نوسال تک کلیۃ الشریعۃ ریاض میں فقہ حدیث اورعقیدہ کے مادے پڑھائے ہیں۔ شیخ خرج میں 14سال قاضی رہے۔ قضا کی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ وہاں کی جامع مسجد تعمیر کروائی اور اس میں باضابطہ درس دینا شروع کیا۔ شیخ کے درس کا شہرہ سن کر دور دورسے طلباء وہاں پہنچنے لگے۔ یمن فلسطین اورعراق اوراندرون ملک سے طلباء آئے۔ شیخ کی درخواست پر شاہ عبدالعزیز نے ان کی رہائش کا انتظام کردیا۔ اوران کے لیے ماہانہ وظیفہ بھی جاری ہوگیا۔ ذہین طلباء کو تشجیعی انعامات بھی دیے جاتے تھے۔ خرج میں شیخ عقیدہ فقہ فرائض حدیث تفسیر اورنحوپڑھاتے تھے۔ قضا کی ذمہ داری نبھانے کے بعد شیخ کے اوقات طلباء کی تدریس میں صرف ہوتے تھے۔ آپ کی تدریس کے اوقات یہ ہوا کرتے تھے۔فجر کی نماز کے بعد عقیدہ تفسیر حدیث فقہ نحو نماز عصر کے بعد بھی یہی سارے قواعدعشاء کے بعد کے بعدتفسیر ابن کثیرعمومی دروس میں شیخ نے جن کتابوں کو مختلف اوقات شامل رکھا ان کی تفصیل اس طرح ہے: (۱) کتاب التوحید (۲) الاصول الثلاثۃ (۳) العقیدۃ الطحاویہ (۴) العقیدۃ الواسطیۃ (۵) کتب الصحاح الستہ (۶) مسند امام احمد
Flag Counter