Maktaba Wahhabi

250 - 400
اداروں نے چھاپے ہیں۔ شیخ کی یہ تصنیفات بارہا چھپی ہیں اورمختلف زمانوں میں۔ شیخ کے کئی کتابوں پر حواشی ہیں ؛ بلکہ رسائل اورکتابچوں کو ملایا جائے توان کی تعداد سوسے اوپر ہوسکتی ہے۔ یہ سارے رسائل شیخ کے مجموعہ ہائے مقالات میں شائع ہوئے۔ مقالات: مجلۃ الجامعۃ الاسلامیۃ مجلۃ البحوث الاسلامیۃ اور دیگر مجلات میں شیخ کے بہت سے مقالات شائع ہوئے ہیں۔انھیں بھی ڈاکٹرشویعرہائے نے شیخ کے مجموہائے مقالات و خطابات میں شامل کردیاہے۔ رد باطل اسی طرح مجلات اخبار وجرائد میں شیخ کے بیانات بہت کثرت سے شائع ہوئے ہیں ساتھ ہی بہت سے خطوط سفارشی توجیہی افتائی تربیتی مناقشاتی تحریریں شائع ہوئی ہیں۔ زندگی بھر کے رددود مناقشات نیز توجیہی تردیدی اور سفارشی خطوط کو ملک وبیرون جو بھیجے گئے ہیں اگران سب کا احصاء ہواوران کو ریکارڈ پر لایا جائے تویہی خطوط اور نقاش کئی مجلدات کے حامل بن جائیں گے۔ حوارات ٹی وی، ریڈیو اورجرائدومجلات کو بہت سے انٹرویو بھی شیخ نے دیے ہیں ان کی بھی لمبی فہرست بن سکتی ہے۔نورعلی الرب آپ کا مشہور نشریاتی پروگرام تھا جسے سارے عالم میں عربی داں حضرات سنتے تھے۔ اذا تمہ القرآن الکریم مکہ سے یہ پروگرام خاص کرنشرہوتا تھا۔ اسی طرح ٹی وی پر بھی آپ کا ایک ہفتہ واری پروگرام ہوتاتھا۔ ندوات ومحاضرات قومی بین الاقوامی اورمقامی محاضرات جو مختلف لقاء ات کانفرنسوں اسبوعی پروگراموں اورموسم میں دیے گئے ان کا احصاء بھی مشکل ہوگا۔
Flag Counter