Maktaba Wahhabi

231 - 400
دین کی تشریح کرتے۔ اللجنۃ الدائمۃ للافتاء کی میٹنگوں کی صدارت کرتے۔ وفود سے ملاقات کرتے۔ 2بجے کے بعد آفس سے گھرآتے، گھر پر ایک بھیڑ ہوتی ان کا استقبال کرتے چائے قہویٰ اورکھجور کا دورچلتا عود کی خوشبو سے حاضرین کو معطر کیا جاتا۔ دنیا کے ہرخطے سے آئے ہوئے لوگوں کے حالات سنتے۔ مراکز مدارس تنظیمات کی سرگرمیوں کا حال معلوم کرتے ان کے اہل وعیال صحت معاش کے متعلق پوچھتے حسب حال ہرایک کے کام آتے دودومحرر لکھتے جاتے انھیں املاکرتے اوردودوٹیلیفون کی گھٹیاں بجتیں ان کے جوابات بھی دیے جاتے۔ خواتین بھی حاضرہوتیں ان کے مسائل حل ہوتے۔ دوپہر کا کھانا حاضرہوتا شیخ سب کو کھانے پر بلاتے اور باصرار لوگوں کوکھلاتے جس قدر لوگ زیادہ ہوتے اسی کے بقدر خوش ہوتے اوراہل کاروں کو خصوصی ہدایت ہوتی کہ کسی کمی کی شکایت نہ ہونے پائے۔ کھانے سے فارغ ہونے کے بعد اہل کاروں سے پوچھتے برتن کی کمی تونہیں ہوئی، کھانے میں کمی تونہیں ہوئی۔ لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا، کھانے اور بیٹھنے میں کسی کے لیے کوئی امتیاز نہ ہوتا جس کو جہاں ملے ایک طبق میں گروپ کی حیثیت سے کھانا کھائیں اورایک بڑے کٹورے سے سب پانی پئیں۔ بسااوقات وزیر کے ساتھ ایک مزدورکھاتا اور ایک عالم کے ساتھ ایک جاہل لیکن سب وقا راورادب کے ساتھ کھانے سے فارغ ہوتے۔ اور اگر روزے سے ہوتے تودوسروں کو کھلاتے خود معذرت کرلیتے پھر عصر کا وقت ہوتا اورنماز پڑھنے کے لیے مسجد چلے جاتے۔ نماز بعد مختصر درس دیتے حدیث یا عقیدے پر۔ عصر بعد گھر تشریف لے جاتے اورتھوڑی دیر آرام کرتے مغرب کی اذان ہوتی نماز ادا کرتے درس دیتے اور اپنی مجلس میں آجاتے اوراپنے معمولات میں لگ جاتے وفود، حاجت مندوں، طلباء اورعلماء کا جمگھٹا، ملنے والو ں، سلام کے لیے آنے والوں کی بھیڑ، سفارش کے طلب گاروں کا جمگھٹا ملتے ملاتے، مسائل حل کرتے عشاء کا وقت ہوجاتا، عشاء کی نماز ادا ہوتی، عموماً شیخ اپنی مجلس میں آتے اور پھر وہی بھیڑاور مسائل کا اژدحام انھیں نمٹاتے۔پھر مہمانوں کے ساتھ کھانا کھاتے۔ پھر شیخ کے اوقات طے ہوتے۔ اللجنۃ الدائمۃ للافتاء
Flag Counter