Maktaba Wahhabi

235 - 239
یہی حال امام اہل سنت و الجماعت، خادم حدیث رسول امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا تھا۔ انہوں نے خود کو ماں کا وفادار خادم بنا لیا تھا۔ وہ اپنی والدہ کے کپڑے خود اپنے ہاتھوں سے دھویا کرتے، اس کے لیے کھانا بناتے اور اس کی جملہ ضروریات کی تکمیل کیا کرتے تھے، اس لیے کہ انہوں نے اپنی کتاب ’’مسند امام احمد‘‘ میں یہ حدیث نقل کی تھی کہ ایک مرتبہ سیدنا معاویہ بن جاہمہ رضی اللہ عنہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَرَدْتُ الْغَزْوَ، وَ جِئْتُکَ اَسْتَشِیْرُکَ۔ ’’اے اللہ کے رسول! میں جہاد پر جانا چاہتا ہوں اور مشورہ طلب کرنے کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں ۔‘‘ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہَلْ لَکَ اُمٌّ؟ ’’کیا تیری ماں زندہ ہے؟‘‘ سیدنا معاویہ بن جاہمہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: جی ہاں ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اَلْزِمْہَا فَاِنَّ الْجَنَّۃَ تَحْتَ رِجْلَیْہَا۔ ’’اپنی ماں کی خدمت کر کیونکہ جنت اس کے قدموں کے نیچے ہے۔‘‘[1] ٭٭٭
Flag Counter