اللہ تعالیٰ کفر کو تو برداشت کر لیتے ہیں لیکن ظلم کو برداشت نہیں کرتے .... اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث بھی ہے:
’’مظلوم کی فریاد (ٹھنڈی آہ) سے بچو کیونکہ مظلوم کی آہ اور اللہ کے عرش کے درمیان کوئی پردہ حائل نہیں ہوتا ....۔‘‘
مزید برآں اللہ کے رسول گرامی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا:
’’اے اللہ! میں کسی پر ظلم کرنے والا نہ بنوں ، کوئی مجھ پر ظلم کر جائے تو کر جائے۔‘‘
اللہ اکبر! اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ ظلم کتنا بڑا گناہ ہے۔ ظالم جو اپنے اقتدار، اونچے تعلقات اور مال و منال کی وجہ سے چھوٹے اور غریب و مسکین لوگوں پر ظلم کرتا ہے تو آخر اللہ اسے جب پکڑتا ہے تو ذلیل اور عبرت کا نمونہ بنا دیتا ہے، وہ بعض کو مہلت دیتا ہے اور بعض کو تو فوراً موقع پر ہی پکڑ لیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ظلم کرنے سے اور ظالموں کے ظلم سے محفوظ رکھے۔ (آمین!)
(ماخوذ از مومن عورتوں کی کرامات، امیر حمزہ)
٭٭٭
|