Maktaba Wahhabi

162 - 239
پیشگوئی بھی پوری ہو گئی کہ شہادت ملے گی .... اور صحابہ کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر بات پر اس قدر بختہ یقین تھا کہ انہوں نے زندگی ہی میں ام ورقہ رضی اللہ عنہا کو شہید خاتون کہنا شروع کر دیا تھا۔ اس لیے کہ جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا تو اب سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا کہ ام ورقہ کو شہادت کی موت نہ ملے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنے گھروں میں اپنے ملازموں اور ڈرائیوروں وغیرہ کے ہاتھوں قتل ہو جاتے ہیں وہ رب کے راستہ میں شہید ہیں ، اگر ان کی تمنا شہادت کی اور ایمان پختہ ہو۔ (ماخوذ از مومن عورتوں کی کرامات، امیر حمزہ) ٭٭٭
Flag Counter