Maktaba Wahhabi

146 - 239
استاذ نے کہا: وہ ہضم ہوکر جزوِ بدن بن جاتا ہے۔ ایاس بن معاویہ نے کہا: انسان جو کچھ کھاتا پیتا ہے اگر ان سب کو جنت کے ماحول کو پاکیزہ اور صاف ستھرا رکھنے کے لیے جزوِ بدن بنا دیا جائے تو آپ لوگوں کو اس بات پر کیا تعجب ہے؟ یہ بات سنتے ہی استاذ اور اس کے ملاقاتی لوگوں پرسناٹا چھا گیا اور وہ ایاس بن معاویہ کا بروقت جواب سن کر حیران وششدر رہ گئے۔ استاذ نے اپنے ہونہار شاگرد کا ہاتھ دباتے ہوئے کہا: ’’ارے چھوکرے! تونے تو مجھے مروا دیا، دوستوں کے سامنے تونے مجھے لاجواب کر دیا، تیری ذہانت اور حاضر جوابی کے کیا کہنے۔‘‘ [1] ٭٭٭
Flag Counter