Maktaba Wahhabi

263 - 400
جمعرات کے دن نماز فجر کے لیے شیخ محترم ریاض کی جامع مسجد ’’ الجامع الکبیر‘‘ تشریف لاتے، شائقین علم کا وسیع حلقہ وہاں ان کا منتظر ہوتا، جس میں مختلف علاقوں اور پس منظر کے طلبہ شیخ کا درس سننے کے لیے جمع ہوا کرتے، شیخ نماز کے بعد اپنی کرسی پر جلوہ افروز ہوتے اور عموماً دس مختلف کتابوں سے اسباق پڑھے جاتے، شیخ ہر ایک کی حسب ضرورت توضیح اور تشریح کرتے، ان مختلف عنوانات اور فنون کی کتابوں میں اس کھلی کلاس میں جو کتاب بھی پڑھی جاتی، شیخ اس کی تشریح اس انداز میں کرتے گویا محسوس ہوتا کہ موصوف اس فن میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں لیکن جب دوسری کتاب کی تشریح فرماتے تو معلوم ہوتا کہ شاید شیخ کا اس فن میں تخصص ہے اور ہر کتاب کے ساتھ یہی کیفیت ہوتی، ہر فن میں اس طرح کی صلاحیت بہت کم علماء میں دیکھنے میں آتی ہے، اور حیران کن بات یہ کہ شیخ محترم تین گھنٹوں کے اس دورانیہ میں [1]
Flag Counter