Maktaba Wahhabi

258 - 400
’’انھیں میں نے پایا وہ امام ہیں حدیث میں، امام ہیں عقیدے میں، امام ہیں قرآن میں، امام ہیں لغت میں، امام ہیں انساب میں، امام ہیں جودوکرم میں، زہد فی الدنیا میں، تواضع میں، حسن اخلاق میں، فقراء، ومساکین کے ساتھ ہمدردی میں، ورع وتقویٰ میں، اورتیقن وعدم عجلت میں، امام ہیں حکمت میں امورکے اوپر مہارت رکھنے میں۔‘‘ یہ ہے قحطانی کا حقیقت افروز بیان جنہوں نے شیخ سے 19سال تک خوشہ چینی کی۔ مزیدفرمایا: ’’جس کسی کے بارے میں میں نے سنا اورملاقات کی توجیسا سنا تھا اس سے کمترپایا لیکن تنہا شیخ کی ذات ہے کہ جتنا ان کے متعلق سنا تھاملاقات کرنے کے بعدکہیں زیادہ پایا۔‘‘ شیخ کے ایک شاگرد ہیں شیخ کو یہ شہرت حاصل تھی کہ آپ کتاب وسنت کی دلیل ہیں ہمدردی وغمخواری،اور امت اسلامیہ کے مصائب کے ساتھ ان کانام جڑگیا تھا۔ وہ جبل السنۃ اورتنہا ’’امت‘‘ تھے۔ اورسفارش کرنا ان کی پہچان بن گئی تھی۔ شیخ کے ایک سکریٹری ڈاکٹر شویعر کہتے ہیں جنہوں نے11سال شیخ کے ساتھ کام کیا ہے۔ لکھتے ہیں : ’’ہومع علم جم مدرسۃ باخلاقہ ومدرسۃ بحماستہ للدعوۃ الی دین اللّٰہ ومدرسۃ بحب الخیر والمساعدۃ للقاصی والدانی فی کل شؤونہم من دون تمییز، ومدرسۃ بالتواضع النادر مثلہ فی ہذا الزمان‘‘ ’’کثرت علم کے ساتھ اپنے اخلاق وتواضع میں وہ مدرسہ تھے۔ اپنی حماست سے اللہ کے دین کی دعوت میں وہ مدسہ تھے، بلا تفریق قریب وبعید کے ہرکام میں تعاون کرنے اور حب خیر میں وہ مدرسہ تھے۔ تواضع میں مدرسہ تھے جواس
Flag Counter