Maktaba Wahhabi

377 - 400
عابد و زاہد، موحد، داعی سنت تھے وہ اک ولی اللہ تھے، اسلاف کی عظمت تھے وہ ’’اتقوا اللّٰہ‘‘سے وہ کرتے بادشاہوں کو خطاب ڈرنہ تھا چھن جائے منصب اورنہ کچھ خوف ِعتاب نیکیاں ان کی رقم کرنے کو دیواں چاہیے خوبیاں ان کی بیاں کرنے کو ’’سحباں ‘‘ چاہیے سب مسالک کے نمایندے تھے ان کے پاس جمع جب ہوئے بے تاب پروانے توبس بجھ گئی شمع کرمعاف ان کی خطائیں، بخش دے ربِ غفور اعلیٰ علیین میں پہنچا انہیں ربِ شکور ہم کو ان کے وصف اپنا نے کی تو، توفیق دے پھر ہر اک انساں کو پہنچانے کی تو، توفیق دے پھول اس اجڑے گلستاں میں کوئی پھر کھل توجائے پھر کوئی نعم البدل ہم کو الٰہی مل تو جائے ٭٭٭
Flag Counter