Maktaba Wahhabi

337 - 400
﴿اِتَّبِعُوْا مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکُمْ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَ لَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِیَآئَ قَلِیْلًا مَّا تَذَکَّرُوْنَ﴾ (الاعراف:3) ’’ تم لوگ جوتمہارے رب کی طرف سے نازل کیاگیاہے اس کی پیروی کرو اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ دوسرے لوگوں کی پیروی نہ کرو، تم لوگ بہت کم نصیحت پکڑتے ہو۔‘‘ ایک صحیح حدیث ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسَ عَلَیْہِ اَمْرُنَا فَہُوَ رَدٌّ۔)) ’’ جو شخص ایسا کام کرتا ہے جو ہماری شریعت میں نہیں ہے تو وہ کام مردودہے۔‘‘ ایک دوسری حدیث میں ہے: ’’سب سے اچھا کلام اللہ کی کتاب ہے اور سب سے اچھا طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے، سب سے بری چیز دین کے اندر بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘ اس مفہوم کی اور بھی حدیثیں ہیں۔ اس طرح کی محفلیں بدعت اور خلاف شریعت ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں یہودو نصاریٰ سے مشابہت بھی پائی جاتی ہے، اس لیے کہ وہی لوگ ایسی محفلیں منعقد کرتے ہیں۔ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے طریقے اور عادات سے بچنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ’’تم لوگ اپنے سے پہلے لوگوں کی سنتوں کو حرف بحرف اپناؤگے،حتی کہ اگر وہ لوگ کسی گوہ کی سوراخ میں داخل ہوئے ہو ں گے تو تم بھی اس میں داخل ہوگے۔‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا کہ اے اللہ کے رسول!کیا وہ لوگ یہودونصاریٰ ہیں ؟ آپ نے فرمایا: ’’اور کون ہوسکتے ہیں۔‘‘ دوسری حدیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ جس شخص نے کسی قوم سے مشابہت اختیار کی وہ ان ہی میں سے ہے۔‘‘
Flag Counter