Maktaba Wahhabi

180 - 400
کچھ سینئر قدیم افریقی طلبہ نے یہ حصار توڑ کر شیخ سے مصافحہ اور پیشانی کا بوسہ لینا شروع کیا۔ اب کیا تھا کہ طلبہ گویا ٹوٹ پڑے اور اساتذہ کرام ایک طرف کھسکنے میں عافیت سمجھنے لگے، ہجوم کو دیکھ کر شیخ محترم صرف مصافحہ کی تلقین کرتے کہ مصافحہ کافی ہے لیکن ہر طالب علم شیخ سے معانقہ یا پیشانی کا بوسہ لینے کی بھی کوشش کرتا، اس وقت شیخ صاحب کی زبان سے طلبہ کی تعلیمی ترقی اور مستقبل کی بھلائی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں نکل رہی تھیں، ملاقات کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب تک کہ شیح کو کار میں نہ بٹھا دیا گیا، جو طلبہ ملاقات کر چکے تھے وہ بھی ساتھ ہی چل رہے تھے اور جنہوں نے ملاقات نہیں کی وہ بھی آگے بڑھنے کی کوشش میں تھے، یہ تھی میری شیخ محترم سے پہلی ملاقات، اس کے بعد شیخ محترم کے ساتھ کئی ملاقاتیں [1]
Flag Counter