Maktaba Wahhabi

59 - 242
دیتا ہے میرا دین اسلام ہے پھر وہ پوچھتے ہیں وہ کون آدمی ہے جس کو تمہاری طرف رسول بنا کر مبعوث کیا گیا؟ وہ جواب دیتا ہے وہ اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ پھر فرشتے مزید سوال کرتے ہیں آپ کو کیسے معلوم ہوا؟ وہ کہتا ہے میں نے اللہ تعالیٰ کی کتاب کو پڑھا، اس پر ایمان لایا اور اس کی تصدیق کی تب آسمان سے آواز آتی ہے میرے بندے نے سچ کہا، اس کے لیے جنت کا بستر بچھا دو، اسے جنت کے لباس سے آراستہ کر دو، اس کے لیے جنت کی طرف سے دروازہ کھول دو، جہاں سے جنت کی خوشبوئیں اسے پہنچتی ہیں اور اس کی قبر تاحد نگاہ فراخ کر دی جاتی ہے، اور اس کے پاس خوبصورت چہرے میں اعلیٰ لباس والا بہترین خوشبو والا آدمی آتا ہے اور کہتا ہے آپ کو خوشیاں مبارک ہوں ، یہ وہ دن ہے جس کا تجھ سے وعدہ کیا گیا تھا وہ پوچھتا ہے آپ کون ہیں ، آپ کا چہرہ خیر کی غمازی کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ میں آپ کا نیک عمل ہوں ، آدمی کہتا ہے اے میرے رب تعالیٰ قیامت قائم کر دے تاکہ میں اپنے اہل و عیال سے ملاقات کر سکوں یہ توکیفیت ہے بندہ مومن کے سفر آخرت کی۔ اس کے بر خلاف کافر انسان کا جب دنیا سے کوچ کرنے کا وقت آتا ہے تو آسمان سے سیاہ چہروں والے ملائکہ اترتے ہیں جن کے پاس دوزخ کا کفن ہوتا ہے وہ تاحد نظر بیٹھ جاتے ہیں پھر ملک الموت نازل ہوتے ہیں وہ اس کے پاس بیٹھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں اے خبیث روح چل نکل اللہ عزوجل کی ناراضگی کی طرف، تو اس کی روح جسم میں ادھر ادھر چھپنے کی کوشش کرتی ہے۔ ملک الموت اس کی روح کو اس طرح سختی سے نکالتا ہے جس طرح بھیگی ہوئی اون سے گرم سلاخ کھینچ کر نکالی جاتی ہے، روح نکلتے ہی فرشتے ملک الموت سے لے کر اس کو دوزخ کے کفن میں رکھ دیتے ہیں اور اس سے روئے زمین کی گندی بدبو کی سڑاند نکلتی ہے فرشتے اس خبیث روح کو لے کر اوپر چڑھتے ہیں تو جہاں جن فرشتوں کے پاس سے اس کا گزر ہوتا ہے وہ دریافت کرتے ہیں کہ یہ خبیث روح کس بدنصیب انسان کی ہے؟ اور وہ اس کا بدترین نام بتلاتے ہیں کہ فلاں بن فلاں ہے۔
Flag Counter