Maktaba Wahhabi

34 - 242
حیات مستعار کی اہمیت (۱)..... ﴿اِنَّ اللّٰہَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ اِنَّ اللّٰہَ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ،﴾ (الحج: ۱۴) ’’ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والے مومنوں کو اللہ تعالیٰ بہتی نہروں والی جنتوں میں داخل کرے گا اور اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔‘‘ (۲)..... سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم سب لوگوں میں بہترین شخص کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی عمر زیادہ ہو اور نیک عمل کرے۔ پھر اس نے کہا: سب لوگوں میں بدترین کون ہے؟ فرمایا: جس کی عمر تو لمبی ہو مگر عمل برے ہوں ۔[1] (۳)..... سیّدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جب کسی آدمی کے لیے بھلائی کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کو اس کی موت سے پہلے عمل صالح کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔[2] (۴)..... صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ ہم ایک مجلس میں تونگری پر گفتگو کر رہے تھے۔ تو اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہشاش بشاش تشریف لائے اور فرمایا: یہ ٹھیک ہے کہ متقی آدمی کے لیے مال فتنہ نہیں بنتا مگر متقی آدمی کے لیے صحت و عافیت دنیا کی دولت سے زیادہ بہتر ہے۔[3] (۵)..... سیّدنا عبیداللہ بن خالد رضی اللہ عنہ کا اظہار ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں
Flag Counter