Maktaba Wahhabi

125 - 242
’’اے اللہ اس میت کو بخش دے اور اس پر رحم کر ۔ اسے آرام دے اور اسے معاف فرما اور اس کی عمدہ مہمانی کر اور اس کے داخل ہونے کی جگہ کشادہ کر اور دھو ڈال اس کوپانی، برف اور اولوں کے ساتھ اور صاف کر دے اسے گناہوں سے اس طرح جیسے صاف کیا جاتا ہے سفید کپڑے کو میل کچیل سے اور بدل دے اس کے لیے گھر بہتر اس کے دنیا کے گھر سے اور عیال اچھا اس عیال سے اور بیوی اچھی اس کی بیوی سے اور داخل کر اس کوجنت میں اور بچا کے رکھ اس کو عذاب قبر سے اور عذابِ دوزخ سے۔‘‘ دوسری دعا: ((أَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاہِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا۔ أَللّٰہُمَّ مَنْ أَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَأَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ۔ أَللّٰہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَہٗ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَہٗ))[1] ’’اے اللہ! بخش دے ہمارے زندوں اورمردوں کو۔ حاضر رہنے والوں کو اور غائب رہنے والوں کو اور ہمارے چھوٹے اور بڑے کو اور ہمارے مردوں اور عورتوں کو۔ اے اللہ! آپ جسے زندہ رکھیں ہم میں سے تو اس کو زندہ رکھنا اسلام پر اور جس کو آپ وفات دیں ہم میں سے تو وفات دینا اس کو ایمان پر۔ اے اللہ نہ محروم کر ہم کو اس کے اجر سے اور نہ ہم کو گمراہ کر اس کے بعد۔‘‘ (آمین) تیسری دعا: ((أَللّٰہُمَّ إِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ فِيْ ذِمَّتِکَ وَحَبْلِ جَوَارِکَ ، فَقِہٖ مِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ ، وَأَنْتَ أَہْلُ الْوَفَائِ وَالْحَقِّ۔ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَہٗ
Flag Counter