Maktaba Wahhabi

247 - 242
عورتیں ننگی بے پردہ نظر آتی ہیں ۔ جواب: عورت قبر کی زیارت کر سکتی ہے بشرطیکہ وہ نوحہ اور جزع فزع سے اجتناب کرے۔ جہاں تک پردے کا تعلق ہے تو عورت کے لیے ہمیشہ باپردہ رہنے کا حکم ہے۔ اگر باپردہ عورت قبرستان میں چلی جائے اور وہاں رونا دھونا نہ کرے تو کوئی حرج معلوم نہیں ہوتا۔ قبرستان میں عورتوں کی عریانی و بے پردگی کی بابت جو کہا جاتا ہے، وہ بے ثبوت ہے۔ سوال : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کتنی اونچی تھی؟ (سائل: آپ کا بھائی محمد اسماعیل ولد مولانا محمد حسین بلوچ، چک ۵۳۱ گ ب، فیصل آباد) جواب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک ایک بالشت کے قدر اونچی تھی۔ ((وَ رُفِعَ قَبْرُہٗ مِنَ الْاَرْضِ نَحْوًا مِّنْ شِبْرٍ)) [1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک ایک بالشت کے قدر اونچی تھی۔‘‘ مراسیل ابی داؤد میں صالح بن ابی صالح سے روایت ہے: ((رَاَیْتُ قَبْرَ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم شِبْرًا اَوْ نَحْوَ شِبْرٍ)) [2] ’’میں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک بالشت یا اس سے کچھ کم و بیش اونچی تھی۔‘‘ زیارتِ قبر نبوی کی شرعی حیثیت اور اس کا مسنون طریقہ زیارت قبور کے مسائل میں ایک نہایت اہم مسئلہ زیارت قبر نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ یہ تو ہر صاحب علم جانتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے: ((لَا تَتَّخِذُوْا قَبْرِیْ عِیْدًا وَ صَلُّوْا عَلَیَّ حَیْثُمَا کُنْتُمْ فَاِنَّ صَلٰوتَکُمْ تَبْلُغُنِیْ)) [3]
Flag Counter