Maktaba Wahhabi

124 - 242
ان تکبیروں کی قضاکرے۔ مؤطا امام مالک رحمہ اللہ میں ہے: ((مَالِکٍ اَنَّہٗ سُئِلَ ابْنُ شِہَابٍ عَنِ الرَّجُلِ یُدْرِکُ بَعْضَ التَّکْبِیْرِ عَلَی الْجَنَازَۃِ وَیَفُوْتُہٗ بَعْضُہٗ قَالَ یَقْضِیْ مَا فَاتَہٗ مِنْ ذَالِکَ))[1] یعنی امام زہری رحمہ اللہ نے فرمایا: کہ جو تکبیریں رہ جائیں ان کی قضا کریں ۔ یعنی امام کے سلام کے بعد وہ پوری کر لیں ۔ امام زہری رحمہ اللہ کے قول کی تائید اس حدیث سے بھی ہوتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَا اَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوْا وَمَا فَاتَکُمْ فَأَتِمُّوْا))[2] ’’جو امام کے ساتھ پاؤ پڑھ لو اور جو فوت ہو جائے اس کو پوراکرو۔‘‘ چونکہ نمازجنازہ بھی نماز ہے لہٰذا اس حدیث کے عموم سے ثابت ہوا کہ امام کے سلام کے بعد فرض نمازکی طرح جنازہ کی فوت شدہ تکبیریں پوری کر لینی چاہئیں ۔ نماز جنازہ کی دعائیں : سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنازہ میں یہ دعا سنی: پہلی دعا: ((أَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَہٗ وَارْحَمْہُ وَعَافِہٖ وَاعْفُ عَنْہُ وَأَکْرِمْ نُزُلَہُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَہُ وَاغْسِلْہُ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ ، وَنَقِّہٖ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا نَقَّیْتَ الثَّوْبَ الْأَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ ، وَأَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِّنْ دَارِہٖ وَأَہْلًا خَیْرًا مِّنْ اَہْلِہٖ وَزَوْجًا خَیْرًا مِّنْ زَوْجِہٖ وَقِہٖ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ))[3]
Flag Counter