Maktaba Wahhabi

246 - 242
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنت البقیع میں تشریف لے گئے اور دیر تک کھڑے رہے پھر تین بار دعا کے واسطے ہاتھ اٹھائے۔‘‘ زیارت قبر کی دعائیں : ۱۔ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم کو تلقین فرماتے تھے کہ جب وہ قبرستان میں جائیں تو یہ کہیں : ((اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ اَہْلَ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُسْلِمِیْنَ وَ اِنَّا اِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلَاحِقُوْنَ نَسْئَلُ اللّٰہُ لَنَا وَ لَکُمُ الْعَافِیَۃَ)) [1] ’’اے قبرستان کے رہنے والے مومنو اور مسلمانو! تم پر سلام ہو اور ہم بھی ان شاء اللہ تم سے ضرور ملنے والے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ سے سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اور تمھیں عافیت میں رکھے۔‘‘ ۲۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری ہر باری کی رات کو آخر شب میں جنت البقیع تشریف لے جاتے تھے اور یہ کہتے تھے: ((اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُّوْمِنِیْنَ وَ اَتَاکُمُ مَّا تُوْعَدُوْنَ غَدًا مُؤَجَّلُوْنَ وَ اِنَّا اِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَاحِقُوْنَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِاَہْلِ الْبَقِیْعِ الْغَرْقَدِ)) [2] ’’اے قبروں کے رہنے والی ایمان والی قوم تم پر سلام ہو اور تمہارے پاس وہ چیز آ گئی ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔ کل تک یعنی قیامت تک تم مہلت دئیے گئے ہو اور ہم بھی ان شاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں ۔ اے اللہ بقیع الغرقد کے رہنے والوں کو بخش دے۔‘‘ اور بھی بہت سی دعائیں احادیث کے مجموعوں میں موجود ہیں ، وہاں سے دیکھ لیں ۔ سوال: عورتوں کا قبرستان میں جا کر دعا مانگنا جائز ہے یا منع؟ کہتے ہیں قبرستان میں
Flag Counter