Maktaba Wahhabi

116 - 242
ترتیب جنازہ نماز جنازہ کا طریقہ: نماز جنازہ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ میت اگر مردہو تو امام اس کے سر کے پاس کھڑا ہو کر نماز پڑھائے۔ اگر میت عورت ہو تو امام کو درمیان میں کھڑے ہونا چاہیے[1]اورمقتدی امام کے پیچھے کھڑے ہو کر صف بندی کریں ۔ اگر حاضرین زیادہ ہوں تو پھر تین یاپانچ صفیں بنا لینی چاہئیں ۔ پھر امام اورمقتدی دوسری فرض نمازوں کی طرح دونوں ہاتھوں کو سینے پر باندھ کر تکبیر تحریمہ کے ساتھ نماز شروع کریں اور دعاء ثنا پڑھیں جو دوسری نمازوں میں پڑھی جاتی ہے اور سورۂ فاتحہ پڑھیں اورکوئی سورۃ ساتھ ملائیں پھر با آوازبلند دوسری دفعہ امام اللّٰہ اکبر کہے۔ پھر درود ابراہیمی پڑھیں جو نمازوں میں پڑھا جاتا ہے۔ پھر تیسری بار با آواز بلند اللّٰہ اکبر کے بعد درج ذیل دعاؤں میں سے کوئی سی دعا پڑھے پھر بلند آوازکے ساتھ اللّٰہ اکبر کہے اور سلام پھیرے۔ مقتدی لوگ بھی ٹھیک اسی طرح کریں مگر تکبیریں اور سلام با آواز بلند نہ کہیں ۔[2] رفع الیدین: جنازہ کی تکبیروں میں رفع الیدین کسی مرفوع حدیث سے ثابت نہیں ۔ ہاں سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک مرفوع حدیث بھی آتی ہے مگر وہ موقوف ہے،مرفوع نہیں ۔[3] ثناء پڑھنے کی تحقیق: محقق ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کے مطابق نماز جنازہ میں ’’سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ‘‘ پڑھنا
Flag Counter