Maktaba Wahhabi

92 - 242
نہایت شفیق ومہربان ہیں ۔ یہاں بھی یہ رؤوف اُس رؤوف کی طرح اور رحیم اُس رحیم کی طرح نہیں ہے ۔ اور اسی طرح اﷲ تعالیٰ نے اپنے آپ کو کچھ ایسی صفات سے متصف کیا ہے جن سے کہ بندوں کو بھی متصف فرمایا : ﴿ وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْ ئٍ مِّنْ عِلْْمِہٖ﴾ ( البقرۃ :255) ترجمہ : اور لوگ اس کے علم میں سے کسی بھی چیز کا احاطہ نہیں کرتے ہیں ۔ اس آیت میں اس نے اپنی ذات کو علم سے متّصف فرمایا، اور اپنے بندوں کو بھی اسی صفتِ علم سے متصف کیا : ﴿ وَمَآ اُوْتِیْتُمْ مِّنَ الْعِلْمِ اِلَّا قَلِیْلًا ﴾ (الإسراء :85) ترجمہ : اور تمہیں بہت ہی کم علم دیا گیا ہے ۔﴿ وَفَوْقَ کُلِّ ذِیْ عِلْمٍ عَلِیْمٌ﴾ (یوسف:76 ) ترجمہ : اور ہر جاننے والے کے اوپر اس سے بڑا جاننے والا ہے ۔ ﴿وَ قَالَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ ﴾ ( القصص : 80) ترجمہ : اورجو لوگ علم والے تھے انہوں نے کہا ۔ اور اﷲ تعالیٰ نے اپنی ذات کو وصفِ قوت سے موصوف کیا : ﴿ اِنَّ اللّٰہِ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ ﴾( الحج :40)ترجمہ :بے شک اﷲ بڑی قوت والا، بڑا ہی زبردست ہے۔ ﴿ اِنَّ اللّٰہِ ہُوَالرَّزَّاقُ ذُوالْقُوَّۃِ الْمَتِیْنُ﴾ ( الذاریات :58 ) ترجمہ :بے شک اﷲ ہی روزی رساں ہے، زبردست طاقت والا ہے ۔ اور اپنے بندوں کو بھی قوت کی صفت سے متّصف کیا: ﴿ اللّٰہِ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ ضَعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ م بَعْدِضَعْفٍ قُوَّۃً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ م بَعْدِقُوّ َۃٍ ضَعْفًا وَّشَیْبَۃً ﴾ ( الروم :54 ) ترجمہ : وہ اﷲ ہے جس نے تم سب کو کمزور پیدا کیا، پھر کمزوری کے بعد قوت دی، پھر قوت کے بعد کمزور اور بوڑھا بنادیا ۔
Flag Counter