Maktaba Wahhabi

250 - 242
سے نفرت کرتے ہیں ۔ بدعت اﷲ سے دوری، اور اس کے غضب اور عذاب کا سبب بنتی ہے، اور دل کے زیغ اور فساد ( ٹیڑھے پن اور بگاڑ )کا اہم ذریعہ ہے ۔ بدعتیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے ؟ بدعتیوں سے میل جول بڑھانا اور ان سے رسم وراہ پیدا کرنا حرام ہے، سوائے اس کے کہ انہیں نصیحت کرنے کے لئے، یا ان کے عیوب کی نشاندہی کرکے ان کو اس کے ارتکاب سے باز رکھنے کے لئے ملاقات کی جائے ۔ اس لئے کہ ان سے میل جول اس شخص پر بُرا اثر ڈالتی ہے جو ان کی صحبت اختیار کرتا ہے، اور ان کی یہ بیماری دوسروں پر اثر انداز ہوتی ہے، اگر ان پر گرفت کرنے اور انہیں بدعات پر عمل کرنے سے روکنے کی طاقت نہ ہو تو ان کے شرسے چوکنّا رہنا ضروری ہے ۔ ان پر گرفت کرنے کی قدرت اور طاقت ہو تو مسلمانوں کے علماء اور حاکموں پر ضروری ہے کہ وہ بدعتیوں کا حلقہ تنگ کریں، اور ان کے ہاتھوں کو پکڑیں، اور ان کے شر پر روک لگائیں، اس لئے کہ یہ لوگ اسلام کے لئے خطرناک ہیں، نیز یہ بھی جان لینا ضروری ہے کہ کافر ممالک،بدعتیوں کو ان کے بدعات کی نشر واشاعت میں حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اور مختلف طریقوں سے ان کی مددکرتے ہیں، اس لئے کہ ان کی مدد اور تائید میں اسلام کا خاتمہ ہے اور اسی سے اسلام کی شکل وصورت بگڑتی ہے۔ اﷲ تعالیٰ سے ہم دعا گو ہیں کہ وہ اپنے دین کی مدد کرے، اور اپنے کلمہ کو بلند ی عطا فرمائے، اور اپنے دشمنوں کو ذلیل اور رُسوا کرے ۔ اور اﷲ کی بے شمار رحمتیں اور سلام نازل ہو ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ کے آل پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب پر ۔
Flag Counter