Maktaba Wahhabi

241 - 242
جواب دیا : میں اسے جائز نہیں سمجھتا ۔ اس نے کہا : آپ اسے کیوں اچھا نہیں سمجھتے ؟ فرمایا : میں تم پر فتنہ کا خدشہ رکھتا ہوں ۔ اس نے کہا : بھلائی زیادہ کرنے میں کونسا فتنہ ہے ؟ امام مالک رحمہ اﷲ نے فرمایا : اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ﴿ فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِہٖ اَنْ تُصِیْبَہُمْ فِتْنَۃٌ اَوْ یُصِیْبَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ﴾ ( النور : 63 ) ترجمہ : اس (رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم )کی مخالفت کرنے والوں کو ڈرنا چاہئے کہ کہیں وہ کسی فتنے میں گرفتار نہ ہوجائیں یا ان پر دردناک عذاب نہ آجائے ۔ پھر فرمایا : تمہارے حق میں اس سے بڑا فتنہ اور کیا ہوسکتا ہے کہ تمہارے لئے ایک ایسی فضیلت مخصوص کردی جائے، جو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مخصوص نہیں تھی ۔ ہر دورکے علمائے کرام نے بدعتیوں کے حرکات پر نکیر کی ہے، یہ اسکے چند نمونے تھے۔ والحمد ﷲ علیٰ ذلک ۲۔اہل بدعت کی تردید کے متعلق اہل سنت والجماعت کا اسلوب : اہل بدعات کی تردید کے متعلق اہل سنت والجماعت کا اسلوب کتاب وسنت پر مبنی ہے، اور یہی اسلوب مدلل،مسکت اور مبنی بر حقیقت ہے، اہل سنت سب سے پہلے اہل بدعت کے شبہات پیش کرتے ہیں، پھر اس کا جواب دیتے ہیں، پھر سنتوں کو مضبوطی سے تھام لینے اور بدعات وخرافات سے رُک جانے کے دلائل کتاب وسنت سے پیش کرتے ہیں ۔ اور انہوں نے اس موضوع پر بے شمار کتابیں تالیف کی ہیں جس میں انہوں نے بالخصوص شیعہ، خوارج، جہمیہ، معتزلہ اور اشاعرہ کے ایمان اور عقیدے سے متعلق بدعات کا رد کیا ہے ۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ ’’ الردّ علی الجہمیۃ‘‘نامی کتاب لکھی، اسی طرح عثمان بن سعید الدارمی رحمہ اللہ، شیخ الإسلام امام إبن تیمیہ اور انکے شاگرد إمام إبن قیّم اور شیخ محمد بن
Flag Counter