Maktaba Wahhabi

75 - 242
الشَّیٰطِیْنَ لَیُوْحُوْنَ اِلٰی اَوْلِیَآئِہِمْ لِیُجٰدِلُوْکُمْ وَاِنْ اَطَعْتُمُوْہُمْ اِنَّکُمْ لَمُشْرِکُوْنَ﴾ ( انعام :121) ترجمہ : اور اس جانور کا گوشت نہ کھاؤ جس پر اﷲ کا نام نہ لیا گیا ہو وہ یقینًا فسق ہے اور بے شک شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتے رہتے ہیں، تاکہ وہ لوگ تم سے جھگڑیں، اور اگر تم ان کی بات مان لوگے تو بے شک تم مشرک ہوجاؤگے ۔ اس شرک میں اکثر مقلدین گرفتار ہیں، وہ کتاب وسنت کی دلیل پر یقین نہیں رکھتے جبکہ وہ انکے امام کے مسلک کے خلاف ہو، اور اسکا شمار بھی اسی شرک میں ہوتا ہے ۔‘‘ اﷲ تعالیٰ کی شریعت کو لازم پکڑنا اور دیگر شریعتوں کو چھوڑ دینا لا إلٰہ إلا اللّٰہِ کے تقاضوں میں سے ایک اہم تقاضہ ہے ۔ اور اﷲ ہی مددگار ہے۔ چوتھی فصل : عبادت، اس کا معنی اور اس کے مشتملات عبادت کی اصل تذلل اور عاجزی ہے ۔ شرعی اصطلاح میں اس کی کئی تعریفیں ہیں لیکن ان تمام کی حقیقت ایک ہی ہے ۔ ۱۔ عبادت کی ایک تعریف یہ ہے : انبیاء علیہم السلام کی زبانی اﷲ تعالیٰ کے احکام کی اطاعت کی جائے ۔ ۲۔ عبادت یہ ہے کہ اﷲ سبحانہٗ کے لئے عاجزی اختیارکی جائے،یعنی اﷲ کے لئے انتہائی عاجزی، انتہائی محبت کے ساتھ ۔اور عبادت کی جامع تعریف یہ ہے کہ وہ ایسا نام ہے جسے اﷲ تعالیٰ پسند کرتا ہے اور جو اسے خوش کردیتا ہے، چاہے وہ ظاہری اعمال واقوال سے متعلق ہو یا باطنی ۔
Flag Counter