Maktaba Wahhabi

79 - 242
مسجد کے اندر ہو یا باہر ۔ دوسرا گروہ : اس نے عبادات کی ادائیگی میں تشددِ طبع سے کام لیتے ہوئے انتہا پسندی کو چھولیا، مستحبات کا درجہ بڑھا کر واجبات تک پہنچا دیا، بعض جائز چیزوں کو بھی حرام قرار دے دیا، اور جن لوگوں نے انکی اس روش کی مخالفت کی اور انکی سمجھ کو غلط ٹہرایا، انکے گمراہ اور بھٹکے ہوئے ہونے کا فتوی صادر کرڈالا، جب کہ بہترین ہدایت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت ہے اور بد ترین امور نئے کام ہیں ۔ چھٹا باب صحیح بندگی کے خزانوں کے بارے میں عبادت تین خزانوں پر مرکوز ہے اور وہ یہ ہیں : محبت، خوف اور امید ۔ عبادت میں،محبت کا تابعداری کے ساتھ اور خوف کاامید کے ساتھ جمع ہونا ضروری ہے، جیسا کہ اﷲ تعالیٰ نے مومنوں کے اوصاف کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا :﴿ یُحِبُّھُمْ وَیُحِبُّوْنَہٗ ﴾ (المائدہ :54) ترجمہ : جن سے اﷲ محبت کرے گا اور وہ اﷲ سے محبت کریں گے ۔ نیز فرمایا : ﴿وَ الَّذِیْنَ آمَنُوْا اَشَدُّ حُبًّا لِلّٰہِ﴾ ( البقرۃ :165) ترجمہ : اور ایمان والے اﷲ سے بے حد محبت کرتے ہیں . اور اپنے انبیاء ورسل علیہم السلام کے اوصاف ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے : ﴿ اِنَّہُمْ کَانُوْا یُسَارِعُوْنَ فِی الْخَیْرَاتِ وَیَدْعُوْنَنَا رَغَبًا وَّ رَہَبًا وَکَانُوْا لَنَا خَاشِعِیْنَ﴾( الأنبیاء : 90) ترجمہ : بے شک وہ لوگ خیر کے کاموں کی طرف سبقت کرتے تھے اور ہمیں امید وبیم
Flag Counter