﴿ لِمَا خَلَقْتُ بِیَدَیَّ ﴾ ( ص: 75)ترجمہ :جسے میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے پیدا کیا ہے ۔ ﴿ بَلْ یَدَاہُ مَبْسُوْطَتَانِ ﴾ ( المائدۃ : 64)ترجمہ : بلکہ اﷲ کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں ۔
اور وہ خوش ہوتا ہے، محبت کرتا ہے، غصّہ اور ناراض ہوتا ہے، اور انکے علاوہ اور بہت سی صفات جس سے اﷲ تعالیٰ نے اپنے آپکو متصف کیا ہے یا جسکے اوصاف اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بتلائے ہیں ۔
ب۔ اسماء وصفات کے ثبوت پر عقلی دلائل یہ ہیں :
۱۔ یہ متنوع اور مختلف عظیم مخلوقات جو اپنی مصلحتوں کی ادائیگی اور انتظام میں لگی ہوئی ہیں اور اسی پروگرام کی عمل آوری میں جٹی ہوئی ہیں جن کے لئے انہیں پیدا کیا گیاہے، یہ تمام اﷲ تعالیٰ کی عظمت، قدرت، علم اور حکمت اور ارادہ ومشیت کی نشانیاں ہیں ۔
۲۔ اﷲ تعالیٰ کا انعام اور احسان، تکلیف دور کرنا اور مصائب ہٹانا، یہ تمام اس کے رحم وکرم اور بخشش کی علامتیں ہیں ۔
۳۔ اﷲ تعالیٰ کا نافرمانوں کو سزا دینا اور ان سے انتقام لینا، ان کے لئے اس کے غضب اور نا پسندیدگی کو ظاہر کرتی ہیں ۔
۴۔ فرمانبرداروں کی تکریم اور انہیں ثواب عطا کرنا، ان کیلئے اﷲ تعالیٰ کی رضا اور محبت ظاہر کرتی ہے
۲۔ اﷲ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے متعلق اہلِ سنّت کا مسلک
اﷲ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے متعلق اہلِ سنّت والجماعت کے سلف صالحین اور ان کے متبعین کا مسلک، اﷲ تعالیٰ کے اسماء وصفات کو اسی طرح ثابت کرنا ہے جیسا کہ وہ کتاب وسنت میں مذکور ہیں ۔ اور اس بارے میں ان کا مسلک مندرجہ ذیل قواعد پر مشتمل ہے :
|