Maktaba Wahhabi

236 - 242
ب۔ خواہشات کی پیروی : جو شخص کتاب وسنت سے منہ موڑتا ہے تو وہ اپنی خواہشات نفسانی کی پیروی کرتا ہے، جیسا کہ اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ فَاِن لَّمْ یَسْتَجِیْبُوْالَکَ فَاعْلَمْ اَنَّمَا یَتَّبِعُوْنَ اَہْوَآئَہُمْ ج وَمَنْ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ ہَوٰہُ بِغَیْرِ ہُدًی مِّنَ اللّٰہِ ج اِنَّ اللّٰہِ لَا یَہْدِی الْقَوْمَ الظَّالِمِیْنَ ﴾ ( القصص : 50 )ترجمہ :پس اگر وہ لوگ آپ کا یہ مطالبہ پورا نہ کرسکیں، تو جان لیجئے کہ وہ محض اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں، اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہوسکتا ہے جو اﷲ کی ہدایت کے بجائے اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے، بے شک اﷲ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا ۔ دوسری جگہ فرمان ہے : ﴿ اَفَرَئَ یْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰہَہ‘ ہَوَاہُ وَاَضَلَّہُ اللّٰہِ عَلٰی عِلْمٍ وَخَتَمَ عَلٰی سَمْعِہٖ وَقَلْبِہٖ وَجَعَلَ عَلٰی بَصَرِہٖ غِشَاوَۃً فَمَن یَّہْدِیْہِ مِنْ بَعْدِ اللّٰہِ ﴾ (الجاثیۃ : 23)ترجمہ :کیا آپ نے اس شخص کے حال پر غور کیا ہے جس نے اپنی خواہش کو اپنا معبود بنالیا، اور اﷲ نے اسے حق بات کا علم ہوجانے کے باوجود گمراہ کردیا، اور اس کے کان اور دل پر مہر لگادی، اور اس کی آنکھ پر پردہ ڈال دیا، ایسے آدمی کو اﷲ کے بعد کون راہ دکھلا سکتا ہے ؟ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ بدعات ان خواہشاتِ نفسانی کا جال ہے جن خواہشات کی پیروی کی جاتی ہے ۔ ج ۔ آراء اور اشخاص کا تعصب : آراء اور اشخاص کا تعصب انسان کے لئے دلیل کی پیروی اور حق کی پہچان میں ایک زبردست رکاوٹ ہے، جیسا کہ اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ وَاِذَا قِیْلَ لَہُمُ اتَّبِعُوْا مَآ اَنْزَلَ اللّٰہِ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَآ اَلْفَیْنَا عَلَیْہِ آبَآئَ نَآ ﴾ ( البقرۃ : 170 ) ترجمہ :جب ان سے کہا جاتا کہ اﷲ نے جو نازل فرمایاہے اسکی اتباع کرو، تو وہ
Flag Counter