Maktaba Wahhabi

204 - 242
پھر امام موصوف درود پڑھنے سے حاصل ہونے والے چالیس فوائد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں : ۱۔ درود پڑھنے سے اﷲ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل ہوتی ہے ۔ ۲۔درود پڑھنے والے پر اﷲ کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔ ۳۔ دعا کرنے سے پہلے درود پڑھنے سے دعا کے قبول ہونے کی امید ہوتی ہے ۔ ۴۔ درود کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے(اذان کے بعد )وسیلے کی دعا پڑھنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا سبب بنتا ہے ۔ ۵۔ یہ گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے ۔۶۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم پردرود اور سلام بھیجنے والے کا، رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جواب دیتے ہیں، اس طرح درود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جواب کا سبب بنتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اﷲ کے بے شمار درود وسلام نازل ہوں ۔ چوتھی فصل اہلِ بیت کی فضیلت اور بغیر حق تلفی اور غلو کے ان کے ساتھ سلوک کا بیان اہل بیت سے مراد، رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ آل ہے، جن پر زکاۃ لینا حرام ہے،اور وہ حضرت علی رضی اﷲ عنہ کی آل واولاد، حضرت جعفر رضی اﷲ عنہ کی آل واولاد،حضرت عقیل رضی اﷲ عنہ کی آل واولاد،حضرت عباس رضی اﷲ عنہ کی آل واولاد،اور حارث بن عبد المطلب کے بیٹے،اوررسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام بیویاں اور صاحب زادیاں ہیں ۔ جن کے متعلق اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ﴿ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰہِ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَہْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیْرًا ﴾ ( الأحزاب : 33 )ترجمہ : اﷲ تو چاہتا ہے کہ تم سے یعنی نبی کے گھرانے والوں سے گندگی کو دور کردے، اور تمہیں اچھی طرح پاک کردے ۔ امام ابن کثیر رحمہ اﷲ فرماتے ہیں : جو شخص قرآن مجید کی آیات پر غور وفکر کرے گا
Flag Counter