۱۔ غیر اﷲ، جیسے امانت، خانہء کعبہ، یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کھانا، اور یہ شرک ہے
۲۔ جان بوجھ کر اﷲ تعالیٰ کی جھوٹی قسم کھانا، یمینِ غموس ہے ۔
۳۔ سچائی کے باوجود بلا ضرورت اﷲ تعالیٰ کی کثرت سے قسم کھانا حرام ہے، یہ گویا اﷲ تعالیٰ کو بے وقار جاننا ہے ۔
۴۔ ضرورت کے وقت سچائی کے معاملے میں اﷲ تعالیٰ کی قسم کھانا جائز ہے ۔
توسّل اور اس کی اقسام
اﷲ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لئے مخلوق کا وسیلہ پکڑنا
توسّل کا معنیٰ کسی چیز کا قرب حاصل کرنا اور اس تک پہنچنا ہے ۔ اور وسیلہ قُرب کو کہتے ہیں، جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے : ﴿ وَابْتَغُوْا اِلَیْہِ الْوَسِیْلَۃَ ﴾( المائدۃ : 35)ترجمہ :اور اس تک وسیلہ تلاش کرو ۔یعنی اﷲ تعالیٰ کا قرب حاصل کرو اس کی اطاعت اور اس کی خوشنودی کی اتباع کے ذریعے۔ وسیلہ کی دو قسمیں ہیں :
۱۔ مشروع ( جائز )وسیلہ اور اس کی بھی چند قسمیں ہیں :
۱۔اﷲ تعالیٰ کے أسماء وصفات کے ذریعے اس کا تقرب حاصل کرنا، جیسا کہ اس نے اپنے اس فرمان میں حکم دیا ہے : ﴿ وَلِلّٰہِ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِہَا وَذَرُوا الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْ اَسْمَآئِہٖ سَیُجْزَوْنَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴾ (الأعراف : 180) ترجمہ : اور اﷲ کے بہت ہی اچھے نام ہیں، پس تم لوگ اسے انہی ناموں کے ذریعے پکارو اور ان لوگوں سے برطرف ہوجاؤ جو اس کے ناموں کو بگاڑتے ہیں (اسکے غلط معنی بیان کرتے ہیں )اور انہیں عنقریب ان کے کئے کی سزا دی جائے گی ۔
۲۔ ایمان اور کئے ہوئے نیک اعمال کے ذریعے اﷲ تعالیٰ کا وسیلہ پکڑنا، جیسا کہ
|