Maktaba Wahhabi

168 - 242
کے بدل کے طور پر پیش کریں جس کے ذریعے اﷲ تعالیٰ نے ساری انسانیت پر عظیم کرم کیا ہے نویں فصل زندگی کے بارے میں مادّی نکتہء نظر اور اس کی خرابیاں زندگی کے بارے میں دو نکتہء نظر ہیں، ایک مادّی نکتہء نظراور دوسرا صحیح اسلامی نظریہ ۔ ان میں سے ہر ایک کی کچھ تفصیلات درج ذیل ہیں : أ۔ مادّی نکتہء نظر کی حقیقت مادّی نکتہء نظر یہ ہے کہ انسان کی سوچ وفکر صرف فوری لذتوں کے حصول کے لئے ہو، اور اس کی ساری تگ ودو اور کد وکاوش اسی ایک چیز پر ہی مرکوز ہو، اور اس سے آگے بڑھ کر وہ کچھ اور نہ سوچتا ہو کہ اس کا انجام کیا ہوگا ؟ اور نہ ہی وہ یہ جانتا ہو کہ اﷲ نے دنیا کو آخرت کی کھیتی بنایا ہے، اور دنیا کو دار العمل اور آخرت کو دار الجزاء بنایا ہے، جس نے اپنی دنیوی زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے نیک عمل کیا تو وہ دنیا وآخرت میں فائدہ مند رہا، جس نے ( خواہشات میں پڑ کر )اپنی دنیا کو برباد کردیا، تو اس کی آخرت بھی برباد ہوگئی ۔ ﴿خَسِرَ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃَ ذٰلِکَ ہُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ ﴾ ( الحج : 11) ترجمہ : اپنی دنیا اور آخرت دونوں گنوا دیتے ہیں، یہی کھلا نقصان ہے ۔ اﷲ تعالیٰ نے اس دنیا کو یونہی بیکار نہیں پیدا کیا ہے، بلکہ اسے ایک عظیم حکمت ومصلحت کی وجہ سے ہی وجود بخشا ہے، جیسا کہ ارشاد الٰہی ہے :﴿ تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَئْیٍ قَدِیْرٌ٭الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَیَاتَ لِیَبْلُوَکُمْ اَیُّکُمْ اَحْسَنُ عَمَلاً وَھُوَ الْعَزِیْزُالْغَفُوْرُ ﴾ (الملک :1۔2 ) ترجمہ : نہایت با برکت ہے وہ جس کے ہاتھ میں (کائنات کی )بادشاہت ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت والا ہے ‘ جس نے موت اور حیات کو ایجاد کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں
Flag Counter