Maktaba Wahhabi

81 - 242
وَمَدَارُہُ بِالْأَمْرِ أَمْرَ رَسُوْلِہٖ لَابِالْھَوٰی وَالنَّفْسِ وَالشَّیْطَانِ ترجمہ : اﷲ تعالیٰ کی عبادت کی اساس دو چیزیں ہیں : ۱)اس سے انتہا درجہ کی محبت۔ ۲)عبادت کرنے والے کی انتہائی انکساری ۔ انہیں دونوں چیزوں پر عبادت کا فلک گردش کررہا ہے، اور یہ اس وقت تک گردش نہیں کرے گا جب تک کہ یہ دونوں اساس قائم نہ ہوجائیں ۔اور عبادت کے فلک کا مدار، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر قائم ہے، نہ کہ خواہشات، یعنی نفسانی اور شیطانی خواہشات پر۔ إمام إبن قیم رحمہ اﷲ نے محبوب کے لئے محبت اور تذلل کو لفظِ عبادت کے شامل کرلینے کو آسمان کے اپنے دونوں قطبوں پر گھومنے سے تشبیہ دی ہے، اور محبوب، اﷲ عز وجل کی ذات ہے ۔ عبادت کے آسمان کی گردش رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات اور شریعت سے ہے نہ خواہشاتِ نفسانی اور شیطانی سے، جن کا عبادت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت ہی عبادات کے فلک کو گردش دیتی ہے، نہ کہ بدعات، خرافات، خواہشات اور باپ دادا کی تقلید ۔ ۳۔ توحیدِ اسماء وصفات یہ بحث مندرجہ ذیل مضامین پر مشتمل ہے : ۱۔ اسماء وصفات کے ثبوت پر کتاب وسنّت اور عقل سے دلائل ۔ ۲۔ اﷲ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے متعلق اہلِ سنّت والجماعت کا مسلک. ۳۔ توحیدِ اسماء وصفات کا مکمل انکار کرنے والوں یا اس کے کسی ایک حصہ کا انکار کرنے والوں کی تردید ۔ ۱۔ اسماء وصفات کے ثبوت پر کتاب وسنّت اور عقل سے دلائل ۔
Flag Counter