Maktaba Wahhabi

62 - 242
مشرکین بھی مانتے ہیں ۔ ج ) اﷲ کے سوا کوئی حاکم نہیں ۔ یہ بھی اس کلمہ کا ایک حصہ تو ہوسکتا ہے لیکن اسکا مقصود نہیں، کیونکہ وہ صرف توحیدِ ربوبیت کو ثابت کرتا ہے جو کافی نہیں ہے، کیونکہ اگر حاکمیت کو صرف اﷲ کیلئے خاص کردے اور غیر اﷲ کو پکارے، یا عبادت کا کچھ حصہ اس کیلئے پھیرے تو مؤحد نہیں ہوسکتا ۔ یہ تمام باطل اور ناقص تشریحات ہیں، ہم نے انہیں اسلئے ذکر کیا ہے کہ یہ بعض مشہور کتابوں میں پائی جاتی ہیں ۔ تمام اسلاف اور محققین کے پاس اس کلمہ کی صحیح تشریح یہ ہے : اﷲ کے سوا کوئی معبودِ بر حق نہیں ۔ جیسا کہ گذر چکا ہے ۔ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲِکی گواہی دینے کا مطلب : اس بات کا دل میں اور ظاہرًا اعتراف کرنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اﷲ کے بندے اور ساری انسانیت کی جانب اس کے بھیجے ہوئے رسول ہیں، اس کے تقاضے پر عمل یہ ہے کہ آپ کے احکام کی اطاعت کی جائے، آپ کی بتلائی ہوئی باتوں کی تصدیق کی جائے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی منع کی ہوئی باتوں سے اجتناب کیا جائے، اور اﷲ تعالیٰ کی اسی طرح عبادت کی جائے جس طرح کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتلایا۔ ۲۔ شھادتین کے ارکان أ) لا إلٰہ إلا اللّٰہِ کے دو رکن ہیں، اور وہ دونوں یہ ہیں : ۱)نفی ۲)إثبات پہلا رکن : نفی : لا إلٰہ : ہر قسم کے شرک کو باطل قرار دیتا ہے، اور اﷲ کے سوا جن جن چیزوں کی پرستش کی جاتی ہے ان تمام کے انکار کو واجب قرار دیتا ہے ۔ دوسرا رکن : إثبات :إلاّ اﷲ:اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ عبادت کا مستحق اﷲ تعالیٰ کے سوا اور کوئی نہیں ہے، اور اس پر عمل کو واجب قرار دیتا ہے ۔ ان دونوں ارکان کا مطلب قرآن مجید کی کئی آیات میں آیا ہوا ہے ۔
Flag Counter