چوتھی فصل :
دور حاضر کی بدعات کے چند نمونے
دور حاضر کی بدعات کے چند نمونے یہ ہیں :
۱۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی میلاد کا جشن منانا ۔
۲۔ کچھ جگہوں، آثار، اور مُردوں اور اس طرح کی چیزوں سے برکت حاصل کرنا۔
۳۔ عبادات اور اﷲ سے تقرب حاصل کرنے کے میدان میں بدعات ۔
دور حاضر کی بدعات بے شمار ہیں، اور یہ زمانہء نبوت سے دوری، علم کی کمی، اور بدعات وخرافات کی طرف دعوت دینے والوں کی کثرت، اور کفار کی عادات واطوار اور انکے عبادات وشعائر کی تقلید کا نتیجہ ہے ۔ جیسا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :’’ لتتبعن سنن من کان قبلکم ‘‘ (ترمذی ) ترجمہ :تم اپنے سے پہلی امتوں کے نقش قدم پر ضرور چلوگے ۔
۱۔ جشنِ میلاد نبوی ( صلی اللہ علیہ وسلم ):
میلاد النبی کا جشن عیسائیوں کے عمل کے مشابہ ہے جو وہ جشن میلاد مسیح ( علیہ السلام )کے نام سے مناتے ہیں، جشن میلاد کا اہتمام جاہل مسلمان اور گمراہ مولوی ملاّں ربیع الأول وغیرہ میں ہر سال محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے کرتے ہیں، کچھ لوگ اس جشن کو مسجدوں میں، اور کچھ گھروں یااس کے لئے مخصوص جگہوں میں مناتے ہیں، اور اس میں عوام کی ایک بہت بڑی جماعت شریک ہوتی ہے، اور اس میں ایسے کام کرتے ہیں جو بدعت ہونے میں عیسائیوں کے ’’ جشن میلاد مسیح ‘‘ (علیہ السلام )کے مشابہ ہے، اس جشن کے بدعت ہونے اور عیسائیوں کے مشابہ ہونے کے علاوہ، یہ میلاد کی محفلیں شرکیات اور منکرات سے بھری ہوتی ہیں، جیسے ایسے قصیدوں کا پڑھنا
|