Maktaba Wahhabi

189 - 242
پہلی فصل رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور تعظیم کے واجب ہونے کے بارے میں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں غلو اور زیادتی کی ممانعت اور آپ کی حقیقی قدر ومنزلت کے بارے میں ۔ ۱۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور تعظیم واجب ہے : بندہ پر سب سے پہلے اﷲ کی ذات سے محبت کرنا واجب ہے اور یہ عبادت کی سب سے بڑی قسم ہے،جیسا کہ فرمان الٰہی ہے :﴿ وَالَّذِیْنَ آمَنُوْا اَشَدُّ حُبًّا لِلّٰہِ ﴾ (البقرۃ :165) ترجمہ : اور ایمان والے اﷲ سے بے حد محبت کرتے ہیں ۔ اس لئے کہ اﷲ تعالیٰ ہی تمام ظاہری اور باطنی نعمتوں سے اپنے بندوں کو نوازنے والا ہے، اﷲ کی محبت کے بعداس کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت واجب ہوتی ہے، اس لئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانوں کو اﷲ کی طرف بلایا، اور اس کی معرفت سے ہمکنار کیا، اس کی شریعت کی تبلیغ کی اور اس کے احکام بیان کئے، مومنوں کو دنیا اور آخرت کی جو بھی بھلائی ملی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے ہی ملی، اور جو شخص بھی جنت میں جائے گا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور اتباع کی وجہ سے ہی جائے گا جیسا کہ حدیث میں ہے : ’’ ثَلَاثٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ وَجَدَ حَلَاوَۃَ الْإِیْمَانِ، أَن یَّکُوْنَ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ أَحَبَّ إِلَیْہِ مِمَّا سِوَاہُمَا، وَأَن یُّحِبَّ الْمَرْئَ لاَ یُحِبُّہُ إِلاَّ ِﷲِ، وَأَن یَّکْرَہَ أَن یَّعُوْدَ فِی الْکُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَہُ اللّٰہُ مِنْہُ، کَمَا یَکْرَہُ أَن یُّقْذَفَ فِی النَّارِ ‘‘ (متفق علیہ ) ترجمہ : جس شخص میں یہ تین باتیں ہوں گی اس نے ایمان کی مٹھاس کو پالیا ۔ ۱۔ یہ کہ اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، اس کے نزدیک دنیا کی تمام چیزوں زیادہ محبوب ہوں ۔ ۲۔ کسی شخص سے محبت صرف اﷲ کے لئے ہو ۔ ۳۔ اور اسے کفر کی طرف لوٹنا،
Flag Counter