Maktaba Wahhabi

113 - 242
چوتھی فصل نفاق کی تعریف اور اس کی قسموں کے متعلق نفاق کی لغوی تعریف :نفاق مصدر ہے نافق کا، کہا جاتا ہے : نافق ینافق نفاقا ومنافقۃ، اور یہ نافقاء سے ماخوذ ہے، جویربوع ( ایک قسم کا جنگلی چوہا، جس کے آگے کے پیر چھوٹے اور پیچھے کے بڑے ہوتے ہیں )کے بل سے نکلنے کے راستے کو کہتے ہیں، جب اسے بل کے ایک سوراخ میں تلاش کیا جاتا ہے تو وہ دوسرے سوراخ سے بھاگ نکلتا ہے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ نفاق، نفق سے مشتق ہے اور نفق اس سوراخ کو کہتے ہیں جس میں یربوع چھپا رہتا ہے ۔( النھایۃ لإبن أثیر : ۵؍۹۸) اور اصطلاحِ شرعی میں نفاق کا معنی، اسلام اور خیر کو ظاہر کرنا اور کفر اور شر کو دل میں چھپائے رکھنا ہے ۔ اسے نفاق اس لئے کہا گیا ہے کہ منافق اسلام میں ایک راستے سے داخل ہوتا ہے اور دوسرے راستے سے نکل جاتا ہے، اسی لئے اﷲ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿اِنَّ الْمُنَافِقِیْنَ ہُمُ الْفَاسِقُوْنَ﴾ ( التوبۃ : 67) ترجمہ : بے شک منافقین ہی فاسق لوگ ہیں ۔ فاسقوں سے مراد وہ لوگ ہیں جو دائرہ شریعت سے باہرنکلے ہوئے ہیں ۔ اﷲ تعالیٰ منافقوں کو کافروں سے بھی بدتر قرار دیا ۔ فرمانِ باری ہے : ﴿ اِنَّ الْمُنَافِقِیْنَ فِی الدَّرْکِ الْاَسْفَلِ مِنَ النَّارِ﴾ ( النساء : 145) ترجمہ :بے شک منافقین جہنم کی سب سے نچلی کھائی میں ہوں گے۔ اﷲ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ اِنَّ الْمُنَافِقِیْنَ یُخَادِعُوْنَ اللّٰہِ وَہُوَ خَادِعُہُمْ ﴾( النساء : 142)ترجمہ :بے شک منافقین اﷲ کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں، اور وہ انہیں دھوکہ میں ڈالنے والا ہے ۔ ﴿ یُخَادِعُوْنَ اللّٰہَ وَالَّذِیْنَ آمَنُوْا وَمَا یَخْدَعُوْنَ اِلَّا اَنْفُسَہُمْ وَمَا یَشْعُرُوْنَ٭ فِیْ
Flag Counter