قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ فَزَادَہُمُ اللّٰہِ مَرَضًا وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ بِمَا کَانُوْا یَکْذِبُوْنَ ﴾ ( البقرۃ : 9۔10)ترجمہ : یہ لوگ اﷲ کو اور ایمان والوں کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں، ( یہ لوگ )اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں، اور یہ سمجھ نہیں رہے ہیں ۔ ان کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے تو اﷲ نے ان کی بیماری کو اور بڑھادیا، اور ان کو قیامت کے دن دردناک عذاب ملے گا، اس سبب سے کہ جھوٹے ایمان کا اظہار کرتے تھے۔
نفاق کی اقسام
نفاق کی دو قسمیں ہیں :
پہلی قسم :اعتقادی نفاق : یہی نفاقِ اکبر ہے جس میں ایک منافق اسلام کی نمائش کرتا ہے لیکن اپنے اند کفر چھپائے رکھتا ہے، اس قسم کے نفاق سے آدمی کلّی طور پر دین سے خارج ہوجاتا ہے، بلکہ وہ جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں پہنچ جاتا ہے، ایسے لوگوں کو اﷲ تعالیٰ نے تمام برے اوصاف سے متصف کیا ہے، کبھی انہیں کافر کہا، کبھی بے ایمان،اور کبھی دین اور دینداروں کا مذاق اڑانے والے ۔ اوران کے بری صفات میں سے یہ بھی ہے یہ لوگ دشمنانِ اسلام کی طرف جھکے ر ہتے ہیں، اس لئے کہ یہ بھی اسلام دشمنی میں ان دشمنانِ اسلام کے برابر شریک ہیں ۔
منافق ہر زمانے میں پائے جاتے ہیں، بالخصوص اس زمانے میں جب اسلام کی شان اور شوکت بڑھ جاتی ہے اور یہ لوگ اس کا کھلے طور پر مقابلہ نہیں کرسکتے، تو اس وقت یہ اسلام میں داخل ہونے کا ڈھونگ رچاتے ہیں تاکہ اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ سازشیں کریں، اور مسلمانوں کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہوئے اپنی جان اور مال کی حفاظت کرلیں ۔ منافق، ظاہری طور پر تو اﷲ اور اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں اور آخرت کے دن پر ایمان کا اعلان کرتا ہے، لیکن اندرونی طور پر ان تمام
|