Maktaba Wahhabi

226 - 242
پس وہ مردود ہے ۔ اور ایک روایت میں ہے : ’’ مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسَ عَلَیْہِ أَمْرُنَا فَہُوَ رَدٌّ‘‘( بخاری ومسلم ) ترجمہ : جس نے کوئی ایسا کام کیا جو ہمارے حکم کے مطابق نہیں ہے پس وہ مردود اور نا قابلِ قبول ہے ۔ دینی بدعات کی قسمیں دینی بدعات کی دو قسمیں ہیں : پہلی قسم۔ قولی اعتقادی بدعت : جیسے جہمیہ، معتزلہ، روافض اور تمام گمراہ فرقوں کے اقوال اور عقائد ۔ دوسری قسم : عبادات میں بدعت ۔ جیسے : اﷲ تعالیٰ کی اس طریقے سے عبادت کرنا جو مشروع نہیں ہے، اس کی چند قسمیں ہیں : پہلی قسم : جو در اصل عبادت ہی نہیں ۔ یعنی ایسی عبادت ایجاد کرنا جس کی شریعت میں کوئی اصل ہی نہیں ہے ۔ جیسے : کوئی غیر مشروع نماز، روزہ اور عیدیں ایجاد کرنا ۔ جیسے عید میلاد وغیرہ ۔ دوسری قسم : مشروع عبادات میں اپنی جانب سے کچھ اضافہ کرنا : جیسے نماز ظہر یا عصر میں پانچویں رکعت زیادہ کرنا ۔ تیسری قسم : جو ادائیگی میں مشروع عبادت کی طرح ہو، لیکن اسے غیر مشروع طریقے سے ادا کیا جائے ۔ جیسے مشروع اذکار کو اجتماعی آواز سے گانے کی شکل میں ادا کرنا، اور عبادات میں اپنے نفس پر اتنی سختی کرنا کہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حد سے نکل جائے ۔ چوتھی قسم : کسی مشروع عبادت کے لئے کوئی خاص وقت مقرر کرنا، جس کے لئے شریعت نے کوئی خاص وقت مقرر نہیں کیا ہو ۔ جیسے : شعبان کی پندرہویں تاریخ کے دن اور رات کو روزہ اور نماز کے لئے مخصوص کرلینا ۔ حالانکہ دن میں روزہ رکھنااور
Flag Counter