Maktaba Wahhabi

112 - 242
نیز فرمایا : ﴿ اِنَّمَاالْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَۃٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْکُمْ ﴾ ( الحجرات :10)ترجمہ : بے شک مومن آپس میں بھائی ہیں، پس تم اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرادو ۔( اختصار از کتاب: شرح عقیدہ طحاویہ : 361) کفرِ اکبر اور کفرِ اصغر کے درمیان فرق کا خلاصہ ۱۔ کفرِ اکبرمسلمان کو دائرہ اسلام سے خارج کردیتا ہے،اور تمام نیک اعمال کو تباہ کردیتا ہے، جب کہ کفرِ اصغر ملّت اسلام سے باہر نہیں کرتا،اور تمام نیک اعمال کو تباہ نہیں کرتا، لیکن اس میں نقص ضرور پیدا کردیتا ہے، اور اس کے مرتکب کو وعید سناتا ہے ۲۔ کفرِ اکبر کا مرتکب ہمیشہ کے لئے جہنم رسیدہو گا، جب کہ کفرِ اصغر کا مرتکب اگر دوزخ میں چلا گیا تو ہمیشہ اس میں نہیں رہے گا، یا اﷲ اس بخش دے گا اور وہ جہنم میں ہی نہیں جائے گا۔ ۳۔ کفرِ اکبر، انسان کی جان ومال کو حلال کردیتا ہے، جب کہ کفرِ اصغر،کسی شخص کے مال وجان کو حلال نہیں کرتا ۔ ۴۔ کفرِ اکبر، صاحبِ کفر اور مومنوں کے درمیان اصلی دشمنی کو لازم کردیتا ہے، مومنوں کے لئے اس سے محبت اور دوستی ناجائز ہے، چاہے وہ کتنا ہی قریبی رشتہ دار کیوں نہ ہو، جب کہ کفرِ اصغر مطلق دوستی کرنے سے نہیں روکتا، بلکہ صاحبِ کفرِ اصغر سے اتنی محبت اور دوستی کی جاسکتی ہے جتنا اس میں ایمان ہے، اور اس کے عصیان ( نافرمانی )کی مقدار کے برابر اس سے بغض ودشمنی رکھی جاسکتی ہے.
Flag Counter