Maktaba Wahhabi

208 - 242
ان کے قتل کو جائز قرار دیا تھا، لیکن وہ بجائے جلانے کے تلوار سے قتل کرنے کے قائل تھے، اور حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے ان انتہا پسندوں کے سردار عبد اﷲ بن سبا کو تلاش کروایا تھا، تاکہ اس کو قتل کردیں، لیکن وہ بھاگ گیا اور کہیں چھپ گیا ۔ پانچویں فصل : صحابہ کرام کی فضیلت، اور ان کے بارے میں ضروری عقائد، اور انکے آپسی اختلاف کے متعلق اہل سنّت والجماعت کا مذہب ۱۔صحابہ سے مراد کون ہیں، اور ان کے متعلق کیا عقیدہ رکھنا ضروری ہے : صحابہ، صحابی کی جمع ہے ۔ صحابی ہر اس شخص کو کہتے ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایمان کی حالت میں ملا ہو اور اسی حالت پر اس کی موت آئی ہو۔اور انکے متعلق یہ عقیدہ رکھنا ضروری ہے کہ وہ اس امت کے افضل ترین لوگ تھے، اور ان کی صدی، تمام صدیوں میں سب سے افضل تھی، یہ مقام انہیں اس لئے حاصل ہوا کہ انہوں نے اسلام قبول کرنے میں پہل کی،اور انہیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر جہاد کرنے کا شرف حاصل ہوا،نیز انہوں نے شریعت کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کرکے اپنے بعد کے لوگوں تک پہنچایا،اور اﷲ تعالیٰ نے اپنی کتاب ہدایت میں ان کی تعریف کی ہے، چنانچہ فرمانِ الٰہی ہے : ﴿وَالسَّابِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُہَاجِرِیْنَ وَالْاَنْصَارِ وَالَّذِیْنَ اتَّبَعُوْہُمْ بِاِحْسَانٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ وَاَعَدَّ لَہُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتَہَا الْاَنْہٰرُ خَالِدِیْنَ فِیْہَا اَبَدًا ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ﴾ (التوبۃ : 100 ) ترجمہ : اور مہاجرین وانصار میں سے وہ اوّلین لوگ جنہوں نے ہجرت کرنے اور ایمان
Flag Counter