Maktaba Wahhabi

124 - 242
ہونگے، اسی میں ہمیشہ رہیں گے۔ ارتداد کی اقسام نواقضِ اسلام(وہ چیزیں،جنکا ارتکاب کرنے سے مسلمان،اسلام سے خارج ہوجاتاہے)کے کسی ایک نقض کا ارتکاب کرنے سے ارتداد لازم آجاتا ہے ۔نواقضِ اسلام بہت ہیں، لیکن ان کی چار قسمیں ہیں : ۱۔ قولی ارتداد : جیسے اﷲ تعالیٰ کو، یا اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو، یا اسکے فرشتوں کو، یا اسکے رسولوں میں سے کسی ایک رسول کو برا بھلا کہنا اور سبّ وشتم کرنا، یا علمِ غیب کا دعویٰ کرنا، یا نبوت کا دعویٰ کرنا، یا کسی مدعی نبوت کی تصدیق کرنا، یا غیر اﷲ سے دعا کرنا، یا اس سے اس طرح کی مدد چاہنا جس پر اﷲ کے سواکوئی قادر نہیں، اورکسی معاملے میں غیر اﷲ سے پناہ مانگنا، وغیرہ ۲۔عملی ارتداد : جیسے کسی بُت، درخت، پتھر،اور قبر کو سجدہ کرنا، ان کے لئے ذبح کرنا، اور قرآن مجید ( جان بوجھ کر )گندی جگہوں پر پھینکنا، جادو کرنا اور سیکھنا اور سکھانا، اﷲ کے قوانین کو چھوڑ کر دوسروں کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق، اسے حلال اورجائز سمجھتے ہوئے، فیصلہ کرنا ۔ ۳۔اعتقادی ارتداد : جیسے کسی کو اﷲ تعالیٰ کا شریک ہونے، یا زنا، شراب اور سُود کے حلال ہونے، یا روٹی کے حرام ہونے، یا نماز کے فرض نہ ہونے کا عقیدہ رکھنا ۔ یا اس طرح کے وہ تمام کام جن کے حلال، یاحرام، یا واجب ہونے پر ساری امت کا اجماع ہے، اور جس سے کوئی شخص نا واقف نہیں ہے ۔ ۴۔ شک کی وجہ سے ارتداد : مذکورہ بالا تمام عقائد میں شک کرکے مرتد ہوجانا ۔ جیسے شرک کے حرام ہونے میں شک، یا زنا اور شراب کے حرام ہونے میں شک، یا روٹی کے حلال ہونے میں شک، یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے علاوہ دیگر انبیاء علیہم الصلاۃ
Flag Counter