ساتویں شرط : اس کلمہ، اور اس کے مفہوم، اور اس کے تقاضوں پر عمل کرنے والوں سے محبت ہو ۔ جیسا کہ فرمانِ الٰہی ہے : ﴿ وَمِنَ النَّاسِ مَن یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَہُمْ کَحُبِّ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ آمَنُوْا اَشَدُّ حُبًّا لِلّٰہِ ﴾ ( البقرۃ :165) ترجمہ : بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں کو اﷲ کا شریک بناتے ہیں، اور ان سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی اﷲ سے ہونی چاہئے، اور ایمان والے اﷲ سے بے حد محبت کرتے ہیں ۔
لا إلٰہ إلا اللّٰہِ والے اﷲ سے خالص محبت رکھتے ہیں، جب کہ اہلِ شرک،اﷲ کے ساتھ ساتھ دوسرے معبودانِ باطل سے بھی محبت رکھتے ہیں اور یہ لا إلٰہ إلا اللّٰہِ کے تقاضے کے خلاف ہے ۔
ب۔ محمد رسول اﷲ کی گواہی کے شروط یہ ہیں :
۱۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اعتراف کرنا اور اس کا دل میں اعتقاد رکھنا ۔
۲۔ محمد رسول اﷲ کی گواہی زبان سے دینا اور زبان سے اعتراف کرنا ۔
۳۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنا ۔ اس طرح کہ جو دینِ حق لے کر آپ آئے ہیں اس پر عمل کرنا اور جن باطل چیزوں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روکا ہے انہیں چھوڑ دینا
۴۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن غیبی باتوں کی خبر دی ہے انہیں سچا سمجھنا، چاہے وہ گذرے ہوئے زمانے کی ہوں یا آئندہ زمانہ کی ۔
۵۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی جان، مال، اولاد، والدین اور تمام لوگوں سے زیادہ محبت کرنا ۔
۶۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو ہر شخص کی بات پر مقدم رکھنا اور آپکی سنتوں پر عمل کرنا
۴: شھادتین کے تقاضے
أ: لا إلٰہ إلا اللّٰہِ کی گواہی کا تقاضہ یہ ہے کہ اﷲ کے سوا تمام معبودوں کی عبادت چھوڑ
|