Maktaba Wahhabi

108 - 242
مرتکب اگر دوزخ میں چلا گیا تو ہمیشہ اس میں نہیں رہے گا ۔ ۳۔ شرکِ اکبر تمام نیک اعمال کو تباہ وبرباد کردیتا ہے، جب کہ شرکِ اصغر تمام نیک اعمال کو نیست ونابود نہیں کرتا، بلکہ انہیں اعمال کو برباد کرتا ہے جن میں ریا کاری اور دنیا طلبی کی آمیزش ہو ۔ ۴۔ شرکِ اکبر، انسان کی جان ومال کو حلال کردیتا ہے، جب کہ شرکِ اصغر مال وجان حلال نہیں کرتا۔ تیسری فصل کفر کی تعریف اور اس کی قسموں کے بارے میں أ۔ کفر کی لغوی تعریف : کفر ڈھانکنے اور چھپانے کو کہتے ہیں ۔کفر شرعی اصطلاح میں ایمان کا ضد ہے ۔ کیونکہ کفر، اﷲ اور اس کے رسولوں پر ایمان نہ رکھنے کا نام ہے، چاہے اس کے ساتھ جھٹلانا بھی شامل ہو یا نہ ہو، بلکہ محض شک وشبہ، یا روگردانی اور حسد، یا کِبر وغرور، یا نفسانی خواہشات کی اتباع کرتے ہوئے اتباع رسول سے ہٹنا بھی کفر ہی میں شامل ہے، اگر چہ کہ ان لوگوں کے کفر کے بھی درجے ہیں، جو تکذیب ( جھٹلانا، یعنی اﷲ تعالیٰ اور انبیاء علیہم السلام کی باتوں کو نہ ماننا اور انہیں جھوٹ کہنا )کرتا ہے اس کا کفر سب سے بڑا ہے،اور اسی زمرہ میں وہ منکر اور جھٹلانے والا آتا ہے جو أنبیاء ورُسل علیہم الصلاۃ والسلام کے سچّے ہونے کا دل میں یقین رکھنے کے باوجود محض حسد کی بنا پرکفر کو گلے سے لگائے ہوئے ہے ۔ کفر کی قسمیں : کفر کی دو قسمیں ہیں : ۱)کفرِ اکبر : جو مسلمان کو دائرہ اسلام سے خارج کردیتا ہے ۔
Flag Counter